چینی کمپنی پاکستان میں کارگو اور کیب سروسز میں 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

0 171

یہ بات ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ جب پاکستان کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھانے کی بات ہو تو چینی کبھی مایوس نہیں کرتے۔ دونوں ممالک کی اقتصادی صورت حال بہتر بنانے کے لیے CPEC پاک-چین دوستی کی ایک عظیم مثال ہے اور اس کے ساتھ ایک اور اچھی خبر بھی ہے۔ حال ہی میں ایک چینی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کیب اور کارگو سروسز میں 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔ 

20 ملین ڈالرز کی ابتدائی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے، جبکہ مستقبل کے لیے 600 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ Timesaco نامی چینی ادارہ ٹیکسی سروس، کارگو ڈلیوری، آرڈرز ڈلیوری، چلتی پھرتی ATMs کے ساتھ اشتہارات کی حامل گاڑیوں کی پانچ خصوصی سروسز شروع کرکے شہریوں کو پُرکشش سروس پلیٹ فارم دینا چاہ رہا ہے۔ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈونلڈ ڈی نے پانچویں سروسز ایک ساتھ شروع کرنے کا عہد کیا ہے۔ 

لی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سروسز لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت چھ بڑے شہروں میں پہلے آئیں گی اور بعد ازاں انہیں تمام شہری علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔ 

جناب لی نے یہ بھی بتایا کہ Timesaco چند رز قبل اسلام آباد میں پری-لانچ ایونٹ کر چکا ہے جس میں انہوں نے 3 فوری سروسز براق نامی ایک ٹیکسی سروس، FEMA (فوری ڈلیوری) اور کارگو پلس (سٹی فریٹ) متعارف کروائیں۔ ٹیکنالوجی اور جدید تکنیک کے اس دور میں ای-کامرس کی طاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ Timesaco سروسز کی ان خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اینڈرائیڈ کے لیے گوگل پلے اسٹور اور Ios پر ایپل ایپ اسٹور سے ایک ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی کہ جو انہیں مندرجہ بالا پانچوں شہروں میں فوری سروسز دے گی۔

ان ٹیکسی سروسز میں کام کرنے کے خواہش مند افراد اپنی گاڑیاں بغیر کسی ابتدائی شرط کے Timesaco پر رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ براق کے ڈرائیورز اپنی آمدنی کا 97 فیصد حصہ پائیں گے اور صرف 2 فیصد کمپنی کو ملے گا، جو ہماری رائے میں بہت سے ڈرائیورز کی توجہ حاصل کرے گا۔ باقی 1 فیصد سرمایہ ڈرائیورز کلب میں لگایا جائے گا کہ جو ڈرائیورز کے اہلِ خانہ کے لیے صحت اور تعلیم جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔ لوگ اپنی گاڑیاں، بشمول موٹر سائیکلیں، پک اپس اور رکشے کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں اور مختلف طریقوں سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ملک میں بے روزگاری کے مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد دے گا کہ جہاں روز بروز خراب ہوتی معاشی صورت حال خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے کئی مسائل جنم دے رہی ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ گاڑیوں کی دنیا سے تمام خبریں جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.