اماراتی شخص نے ‘شارجہ 1’ نمبر پلیٹ 51 کروڑ روپے میں جیت لی

0 252

متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی گاڑیوں سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ اس خطے میں ایک سے بڑھ کر ایک پُرتعیش اور مہنگی گاڑیوں کے حصول پر خرچ ہونے والی خطیر رقم سے بھی اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ہر اماراتی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ گاڑیوں سے اظہار محبت کے لیے کچھ ایسا کام کرے جو آج تک کسی اور نے کبھی نہ کیا ہوا۔ اور انہی میں سے ایک منفرد نمبر پلیٹ کا حصول بھی ہے۔

کچھ روز قبل الجواہر ہال شارجہ میں منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی منعقد ہوئی۔ اور حسب توقع ‘Sharjah 1’ نمبر پلیٹ کے لیے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ جیسی ہی اس نمبر پلیٹ کی نیلامی کا آغاز ہوا وہاں موجود لوگوں نے ایک سے بڑھ کر ایک بولی لگانی شروع کردی۔ انتہائی جوش و خروش سے جاری بولی لگانے کا سلسلہ 1 کروڑ 80 لاکھ درہم کی بولی لگائے جانے تک جاری رہا۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 51,27,08,000 (51 کروڑ 27 لاکھ 8 ہزار) کے مساوی ہے۔ بولی لگانے والے امارات کی مشہور کاروباری شخصیت عارف احمد الضرونی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کا شوقین سعودی نوجوان اور اس کی 4 گولڈ-پلیٹڈ سُپر کارز

منفرد نمبر پلیٹ ‘شارجہ 1’ کی نیلامی جیتنے کے بعد عارف احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں ان کی شرکت کا واحد مقصد 1 عدد والی نمبر پلیٹ جیتنا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سر فہرست رہنا چاہتا ہوں اس لیے نمبر 1 کے علاوہ کوئی دوسری پلیٹ نہیں لینا چاہتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شارجہ 1 نمبر پلیٹ خود اپنے ذاتی استعمال میں رکھیں گے اور مستقبل میں اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام تھا۔ اماراتی آکشن نامی ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبداللہ متر المنائی نے بتایا کہ اس پرواگرام میں بولی لگانے کے خواہشمند تقریباً 1300 افراد نے شرکت کی۔

پروگرام میں شارجہ 1 سمیت مجموعی طور پر 60 منفرد نمبر پلیٹس نیلام کی گئی ہیں۔ ان میں 2، 22، 50، 100، 333، 777، 1000، 2016، 2020 اور 99999 نمبر والی پلیٹس بھی شامل ہیں۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم تقریباً 5 کروڑ درہم ہے۔

Emirates Auctions

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.