محدود مدت کی آفرز کے ساتھ ہونڈا اٹلس کا 25 سالہ جشن

0 256

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان اپنے صارفین کے لیے تمام کاروں پر محدود مدت کی ڈیلز پیش کرکے پاکستان میں اپنی پیداوار کے 25 سالوں کا جشن منا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپانی آٹو مینوفیکچرر پاکستان میں اپنی گاڑیاں بنانے کے 25 سال مکمل ہونے پر صارفین کے لیے کچھ زبردست لا رہا ہے۔ کمپنی ملک میں اپنے تمام ویرینٹس پر بہترین ڈیلز دے رہی ہے۔ اس موقع پر آٹو میکر نے اپنے تمام مجاز ڈیلرز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے اور پاکستان میں کار برانڈ کی کامیابی کے لیے مسلسل کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر دی ہے کہ جس میں ان کی پروڈکٹس میں اضافی فیچرز اور وارنٹی کے دورانیہ میں اضافہ شامل ہیں۔ ہونڈا کا ڈیلر نیٹ ورک کو بھیجا گیا نوٹیفکیشن یہ ہے: 

اس کے مطابق آٹو میکر ہونڈا سوِک 1.5L RS ٹربو ویرینٹ کے لیے تیسرے سال کی مفت اضافی وارنٹی دے رہا ہے۔ ہونڈا سوِک کا 1.8L ویرینٹ چمڑے کی سیٹوں اور تیسرے سال کے لیے مفت اضافی وارنٹی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس وقت ہونڈا سوِک دو سال یا 50,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتا ہے (جو پہلے مکمل ہو جائے)۔ کمپنی کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پروڈکٹ یعنی ہونڈا سٹی بھی 1.3L (مینوئل اور آٹو) اور 1.5L (مینوئل اور آٹو) ویرینٹس میں میں مفت نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ ہونڈا سٹی کا بہترین ویرینٹ یعنی 1.5L ایسپائر مفت ماڈیولو کے ساتھ بغیر ٹرنک اسپائلر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ ہونڈا BR-V بھی 3 سال کی اضافی وارنٹی کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے جو یکم سے 30 ستمبر تک لاگو ہے۔ صارفین اس پیشکش کا فائدہ اٹھانے کے لیے قریبی 3S ڈیلرشپ پر جا سکتے ہیں۔ HACPL اپنی ڈیلرشپس سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔ 

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان اٹلس گروپ آف کمپنیز پاکستان اور جاپانی ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کا جوائنٹ وینچر ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں گرتی ہوئی قدر کے سبب بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی آئی ہے۔ حکومت نے تمام کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی لگائی ہے کہ جس سے گاڑیوں کی فروخت میں مزید کمی آئی۔ اس لیے ان حالات میں کمپنی سمجھتی ہے کہ اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا اور اسی دوران صارفین کے لیے بہتر ڈیلرز پیش کرنا ضروری ہے۔ یہ ہونڈا اٹلس کا ایک اچھا قدم ہے کیونکہ اس سے آرڈرز میں اضافہ ہوگا اور کسی حد تک انونٹری خالی کرنے میں مدد ملے گی جو کہ سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق آ جانے کی وجہ سے بھر گئی ہے۔ 

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور مقامی آٹوموبائل انڈسٹری کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.