ہونڈا BR-V مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش

0 180

ہونڈا پاکستان اپنی BR-V کو مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ بھی پیش کر رہا ہے۔ یہ گاڑی یکم اپریل سے فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ نئی ہونڈا BR-V کو 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کرنے سے قبل ہونڈا BR-V صرف CVT گیئربکس میں دستیاب تھی۔ اس کا انجن وہی 1500cc کا SOHC i-VTEC موٹر کا حامل ہے۔

honda-br-v-manual-pw

گو کہ ہونڈا پاکستان BR-V کو ایک SUV کے طور پر پیش کرتا ہے اور BR-V کو زمین سے زیادہ اونچا رکھتا ہے لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ تکنیکی طور پر SUV نہیں بلکہ ایک MPV ہے۔ BR-V سات نشستوں کے ساتھ آتی ہے۔ BR-V کی دیگر خصوصیات میں شامل ہیں:

  • بغیر چابی کے داخلے کی سہولت
  • اسٹیئرنگ ملٹی میڈیا کنٹرول
  • مکمل ٹیونر
  • روف ریل
  • SRS ایئربیگ (ڈرائیور کی جانب)
  • ABS

نئی مینوئل ہونڈا BR-V کی قیمت 20,99,000 روپے (ایکس-فیکٹری) ہے۔ مینوئل ورژن i-VTEC CVT ورژن سے تقریباً 1,30,000 روپے اور i-VTEC S CVT ورژن سے 2,30,000 روپے سستا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.