انٹرنیٹ پر دھوکے سے رقم بٹور کر فراری خریدنے والا شخص

0 276

کیا آپ کو کبھی ایسی ای میل موصول ہوئی جس میں لاٹری نکلنے کی خوشخبری بتائی گئی ہو یا پھر کسی ادارے کی طرف سے انعام کی اطلاع دی گئی ہو؟ اگر ہاں تو آپ نے ضرور اسے نظر انداز کردیا ہوگا۔لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ اس جدید دور میں بہت سے ایسے معصوم لوگ بھی ہیں جو ان پیغامات کو حقیقت جان کر نہ صرف جواب دیتے ہیں بلکہ انہیں اپنے کاغذات سمیت رقم بھی بھیج دیتے ہیں۔

ایسی زیادہ تر ای میل مبینہ طور پر افریقہ کے ملک نائیجیریا سے کی جاتی ہیں۔ پیغامات بھیجنے والا شخص آپ کی لاٹری نکلنے کی خوش خبری کے ساتھ عام سی معلومات جیسے نام، عمر، جنس اور پتہ وغیرہ معلوم کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص اسے سچ سمجھ کر اپنے کوائف ارسال کردے تو پھر ای میل بھیجنے والا شخص بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دس، بیس ڈالر یا کچھ زائد رقم مانگ لیتا ہے۔ اور جب ایک بار رقم بھیج دی جائے تو کونسی لاٹری؟ کونسا انعام؟ خوش خبری دینے والا ایسے غائب ہوجاتا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ یہ پیسہ آخر جاتا کہاں ہے؟

ملیے نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے جناب گوڈوِن نواؤفر سے جو لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ اسکیم ای میلز (Scam E-mails) کے ذریعے دس لاکھ برطانوی پونڈ سے زائد رقم بٹور چکے ہیں۔ لندن کے پوش علاقے میں پرتعیش زندگی گزارنے والے یہ صاحب ایک فراری 458 اطالیہ رکھتے ہیں اور وہ بھی جدید ماڈل کی۔ ذیل میں مسٹر فراڈیئے اور ان کی گاڑی کی تصاویر موجود ہیں جو انہوں نے انٹرنیٹ پر دھوکے سے بٹوری جانے والی رقم سے خریدی تھی۔

قانون کی زبان میں اسے 419 اسکیم (419 Scam) کہا جاتا ہے۔ گوڈوِن کو 2014 میں گرفتار کرلیا گیا اور ان کی جائیداد بھی ضبط کرلی گئی۔ بعدازاں عدالت نے انہیں 2022 تک پابند سلاسل کردیا۔

nigerian-mail-scammer-owned-a-ferrari-458-supercar-after-stealing-1-million_1

nigerian-mail-scammer-owned-a-ferrari-458-supercar-after-stealing-1-million_3

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.