جنبی X30 اور X30L پاکستان میں لانچ کر دی گئیں

0 216

آٹوموٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-21ء‎ پاکستان کی لوکل آٹو انڈسٹری کے لیے اچھی ثابت ہو رہی ہے کیونکہ اب چینی کمپنی جنبی (Jinbei) نے ملک میں اپنی X30 اور X30L متعارف کروا دی ہیں۔ 

جنبی اور شنیری برانڈز کا پاکستان میں مقامی پارٹنر زینتھ آٹوموبائل اس وقت 2 ماڈلز متعارف کروا چکا ہے جنہیں جنبی X30 اور X30L کہا جاتا ہے۔ یہ CBU کمرشل اور مسافر وین کے شعبوں میں مختلف ویرینٹ آپشن میں دستیاب ہے۔ 

X30 سوزوکی APV کے سائز جتنی ہی ہے اور 1.3L گیسولین انجن کے ساتھ پیش کی گئی ہے جو 8 سے 11 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔ اسے تعارفی قیمت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو 21,99,000 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ 

دوسری جانب 25,49,000 روپے کا X30L لانگ چیسی ہائی روف ماڈل ہے جو 1.5L گیسولین انجن اور 11 سیٹوں کی کشادہ گنجائش رکھتا ہے۔ دونوں ماڈلز ڈوئل ایئر کنڈیشننگ، فیبرک سیٹوں، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، کی لیس انٹری، الائے وِیلز اور 2 سال یا 50،000 کلومیٹرز کی وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ زینتھ آٹوموٹو نے جنبی گاڑیوں کے لیے کراچی میں پہلی 3S ڈیلرشپ کا افتتاح بھی کر دیا  ہے۔ ڈیلرشپ جنبی گاڑوں کے لیے مکمل سروس اور اسپیئر پارٹس سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ 

کمپنی 3 مہینوں میں لاہور میں اپنی 3S ڈیلرشپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ جن کا دائرہ 2020ء تک  4 سے 5 دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ کمپنی دونوں ماڈلز کی کارگو وینز اور ایمبولنسز کی صورت میں فروخت  کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ 

جنبی چین میں مِنی وین کے شعبے میں تقریباً 60 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتا ہے اور دنیا بھر میں گاڑیاں برآمد کرتا ہے۔ زینتھ آٹوموٹو آئندہ سالوں میں پاکستان میں مزید کمرشل اور مسافر گاڑیاں بھی متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.