موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

0 852

راولپنڈی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اوپن لیٹر پر گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے حکم دیا ہے کہ وہ لوگ جو شہر میں اوپن لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں چاہے گاڑی اُن کے نام پر نہ ہو یا رجسٹریشن پر ابھی غور کر رہے ہیں تو 15 مارچ 2019ء کے بعد منسوخ کردی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے بعد ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اتھارٹی نے اس پر بھی زور دیا کہ اگر مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑی اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی تو ضبط کرلی جائے گی۔ اطلاعِ عام ذیل میں دیکھیں:

مزید برآں، قبل ازیں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ٹریفک DIG اور زونل IGs کو ان افراد کے خلاف قدم اٹھانے کی ہدایت کی تھی جو اوپن لیٹرز پر گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

IG نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیاں اپنے ناموں پر کروا لیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی پر بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لوگ گاڑیاں خریدتے ہیں اور انہیں اپنے نام پر منتقل نہیں کرواتے، یوں کسی بھی مسئلے کی صورت میں موجودہ مالک کی تلاش اتھارٹیز کے لیے بڑی مصیبت بن جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اتھارٹیز لوگوں کو گاڑیاں اپنے نام پرمنتقل کروانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

IG نے اس پر بھی زور دیا کہ یہ قدم شہر میں مجرمانہ سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے بھی اٹھایاجا رہا ہے کہ، کیونکہ کئی مجرم اوپن لیٹر پر موجود گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.