حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0 156

(اپڈیٹ) پٹرول کی قیمت میں 2.5 روپے فی لیٹر، ڈیزل میں 4.74 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2.5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

27 فروری 2019ء کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں 9 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 9.44 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کرے۔ مزید برآں، OGRA کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں بالترتیب 8 اور 5 روپے تک کے اضافے تجویز کیے۔ یہ تجاویز بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں آنے والی کمی و بیشی کی وجہ سے پیش کی گئیں۔

حکومت 28 فروری 2019ء کو تیل مصنوعات پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

موجودہ قیمتیں کچھ یوں ہیں:

پٹرول: 90.38 روپے فی لیٹر

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 106.68 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 82.31 روپے فی لیٹر

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 75.03 روپے فی لیٹر

واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹیل آؤٹ لیٹ کے ذریعے گیسولین کی فروخت پر لیوی کو بڑھاکر 17.47 روپے کردیا گیا تھا، جبکہ دوسری جانب ریٹیل آؤٹ لیٹ سے ڈیزل فروخت کرنے پر لیوی حکومت کی جانب سے 24.93 روپے کردی گئی تھی۔

آٹوموٹِو دنیا کی ایسی ہی خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.