فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف موٹروے پولیس کی کارروائی

0 274

موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کو فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکنے کے لیے موٹروے پولیس نے ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جن پر فینسی یا غیر قانونی نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حکام نے M9 موٹروے سے کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ موٹروے روشنیوں کے شہر کراچی کو حیدر آباد سے ملاتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق اب تک فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کی پاداش میں 500 گاڑیوں جبکہ رنگین شیشوں والی 225 گاڑیوں کو دھرا جا چکا ہے۔

اس کارروائی کا آغاز 11 فروری 2018 بروز اتوار سے کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے نہ صرف فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشوں کو اتروایا جا رہا ہے بلکہ انہیں استعمال کرنے والوں کے خلاف چالان بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عملی کارروائی سے قبل لوگوں کو انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے ہٹا لیں کیوں کہ ان کا استعمال غیر قانونی ہے۔

موٹروے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر سید کلیم امام کے احکامات کے مطابق موٹروے پولیس ایسی کسی بھی گاڑی کو موٹروے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی جس کے شیشے رنگین ہوں یا اس پر فینسی نمبر پلیٹ نصب ہو۔
fancy number plate
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف سندھ میں موٹروے پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تو دوسری جانب پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے لوگوں کو منفرد نمبر پلیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوں پنجاب کے شہری اپنے پسندیدہ نمبر، نام یا تصویر کی حامل نمبر پلیٹ حاصل کر کے اسے اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکیں گے۔

آپ کے خیال میں یہ صورتحال موٹروے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.