اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کردیا

0 83

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو دی جانے والی سفارشات میں پیٹرول، مٹی کے تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔ منگل کے روز ارسال کی جانے والی اوگرا کی سفارشات میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ رواں ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کے باوجود اوگرا نے درخواست کی ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 6.2 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.5 فیصد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.5 فیصد اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 9.4 فیصد تک بڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپ پر آپ کو 4 طریقوں سے دھوکا دیا جارہا ہے!

اوگرا کی طرف سے ارسال کی جانے والی سفارش پر حتمی فیصلہ 30 نومبر 2016 کو متوقع ہے۔ یاد رہے کہ متعلقہ ادارے حتمی اعلان سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔ موجودہ حکومت پر سیاسی دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ذرائع کہتے ہیں کہ حکومت اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرسکتی ہے۔

اگر اوگرا کی سفارشات جوں کی توں منظور کرلی جاتی ہیں تو آئندہ ماہ سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4.01 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.42 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.81 روپے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 6.82 روپے اضافہ ہوجائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.