مالی سال ‏2018-19ء، پٹرولیم پیداوار میں 8.35 فیصد کی کمی

0 124

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مقامی پٹرولیم پیداوار مالی سال ‏2018-19ء‎ میں 8.35 فیصد کم ہوئی ہے۔ 

افراطِ زر کی شرح نے ملک میں ہر چیز کو زوال پذیر کر دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ امریکی ڈالر کے 160 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد  ہر صنعت کی طرح آٹوموبائل انڈسٹری بھی زبردست بریک ڈاؤن کا شکار ہے۔ ڈالر کی قیمت میں پچھلے 12 مہینوں میں تقریباً 26 فیصد اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیں لگ بھگ 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ یہ حیرت کی بات نہیں کہ2018ء پاکستان میں آٹو سیکٹر کے زوال کا سال سمجھا گیا کیونکہ تب سے کم فروخت کا رحجان جاری و ساری ہے۔ پٹرولیم قیمتیں بھی حال ہی میں ریکارڈ بلندی پر پہنچی ہیں اور نتیجتاً مالی سال ‏‏2018-19ء‎ میں پیداوار میں کمی آئی۔ 

ادارہ شماریات پاکستان کے ظاہر کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران جیٹ فیول کی پیداوار میں 9.54 فیصد کی واضح کمی آئی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ہائی-اسپیڈ ڈيزل، مٹی کے تیل، فرنس آئل، جیوٹ بیچنگ آئل اور سولوینٹ نیفٹا میں بالترتیب 9.84 فیصد، 1.14 فیصد، 11.92 فیصد، 14.48 فیصد اور 26.9 فیصد کمی آئی۔ البتہ چند پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار  میں اضافہ ہوا جن میں موٹر اسپرٹ آئل اور لیوبریکیٹنگ آئل میں بالترتیب 3.22 فیصد اور 9.78 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔ دوسری جانب ڈیزل آئل اور لیکوئیفائیڈ پٹرولیم گیس (LPG) بالترتیب 16.65 فیصد اور 17.23 فیصد بڑھیں۔ 

جون 2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں بھی پٹرولیم مصنوعات کا سالانہ تقابل دیکھیں تو 21.74 فیصد کی واضح کمی نظر آتی ہے۔ اس عرصے کے دوران جیٹ فیول آئل اور مٹی کے تیل میں بالترتیب 5.4 اور 2.93 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔ مزید یہ کہ اس عرصے میں دیگر اہم چیزوں جیسا کہ موٹر اسپرٹ میں 23.3 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈيزل میں 29.12 فیصد اور ڈیزل آئل میں 33.28 فیصد کمی  آئی ہے۔ فرنس آئل، لیوبریکیٹنگ آئل، جیوٹ بیچنگ آئل اور سولوینٹ نیفٹامیں بھی بالترتیب 10.96 فیصد، 15.24 فیصد، 74.19 فیصد اور 11.31 فیصد کمی آئی ہے۔ 

ملک میں اقتصادی سست روی کے عمل کی وجہ سے آٹو انڈسٹری کی مجموعی حالت اس وقت زوال پذیر ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ حکومت موجودہ حالات سے کس طرح نمٹتی ہے کہ جہاں صنعتوں اور آٹو مینوفیکچررز کو اپنے آپریشنز جزوی یا مکمل طور پر بند کرنا پڑ رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر جا رہی ہیں۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.