روڈ سیفٹی کی ضرورت کو نمایاں کرتی ہوئی سروس ٹائرز کی نئی مہم

0 332

پاکستان میں ٹریفک کی موجودہ صورت حال عام شہری کے لیے کافی پریشان کن ہے۔ زوال پذیر ٹریفک نظام، سڑکوں کا ٹوٹتا پھوٹتا جال اور روزانہ کی بنیاد پر حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھیں تو روڈ سیفٹی اس وقت اہم ترین مسئلہ ہے۔ ان حادثات کو ذہن میں رکھتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو وقت کی ضرورت کو سمجھنا چاہیے اور اپنی موٹر سائیکلوں کے لیے بہترین معیار کی اشیاء استعمال کرنی چاہئیں۔

موٹر سائیکلوں کے سب سے بڑے صارف کی حیثیت سے مرد حضرات اپنی موٹر سائیکلوں کے لیے درست اشیاء کا انتخاب کرنا ترجیح بنائیں کیونکہ بالآخر وہ صرف اپنے ہی ذمہ دار نہیں بلکہ اپنے پیاروں کے بھی کفیل ہیں۔ کیونکہ پاکستان میں بیشتر لوگ غربت کی لکیر سے نیچے بستے ہیں، تو ان کے لیےنقل و حمل کا سب سے سستا ذریعہ موٹرسائیکل ہے اور اسی لیے ملک میں 1.5کروڑ موٹر سائیکلیں بھی پائی جاتی ہیں۔

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ موٹر سائیکلوں کو پیش آنے والے حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے، لیکن اس حوالے سے غیر معیاری اشیاء کا استعمال بھی بلاشبہ بہت نمایاں ہے۔ خراب معیار کے ٹائروں کو استعمال کرکے اپنی زندگی خطرے سے دوچار کرنے والے لوگ بھول جاتے ہیں کہ ان کا ایک خاندان بھی ہے اور کوئی حادثہ انہیں کتنی بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ پاکستان میں پورے خطے میں حادثاتی اموات کی شرح سب سے زیادہ بتائی جاتی ہے جس کی بڑی وجہ سیفٹی کو سنجیدہ نہ لینا ہے۔ سال 2018ء میں تقریباً 3,25,000 موٹر سائیکل حادثات پیش آئے کہ جن میں سے 1,75,000 تو صرف پنجاب میں ہی ہوئے۔

موٹر سائیکل سواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سروس ٹائرز کی شروع کردہ مہم حال ہی میں ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھی گئی ہے اور ہم غیر معیاری ٹائروں کے سنجیدہ مسئلے کو نمایاں کرنے پر ان کی کوششوں سراہنا چاہیں گے۔ مہم ہمیں شعور دیتی ہے کہ موٹر سائیکل کے ٹائر خریدتے ہوئے ہمیشہ قیمت کے بجائے اپنی سیفٹی کو ترجیح دیں۔

اب ہمیں سمجھ جانا چاہیے کہ محض چند روپے بچانے کے لیے سستے ٹائر خریدنا ہماری زندگیوں جتنا قیمتی نہیں۔ اچھے ٹائروں میں سرمایہ لگانا نہ صرف لمبے عرصے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کی حفاظت کو بھی ممکن بناتے ہیں۔

پی ٹی وی ہوم پر ایک حالیہ انٹرویو میں سروس ٹائرز کے مینیجر محمد اعجاز نے بتایا کہ سروس کس طرح 40 فیصد زیادہ ٹائر-لائف دیتا ہے کہ مجموعی طور پر زیادہ سستا پڑتا ہے۔

یہ نہ صرف آپ کو بار بار ٹائر بدلنے کے جھنجھٹ سے نجات دلاتے ہیں بلکہ آپ کو سستے عارضی حلوں سے بھی بچاتے ہیں۔ 52 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سروس اس شعبے میں سب سے آگے ہے اور اپنے صارفین کو قابل بھروسہ مصنوعات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ سروس ٹائرز جرمن ٹیکنالوجی اور یورپی معیارات کے مطابق بنائے جاتے ہیں جو آپ کو طاقتور گرِپ دیتے ہیں تاکہ خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔ یہ نہ صرف پیسے کا بہترین نعم البدل ہیں بلکہ آپ کو فی کلومیٹر کم لاگت بھی دیتے ہیں۔

کیا آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے سستے ٹائروں کو ترجیح دیں گے؟ ہمیں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.