اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2,000روپے تک کا اضافہ کردیا

0 197

اٹلس ہونڈا نے مئی 2019ء میں اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ ملک کے ٹاپ موٹرسائیکل مینوفیکچرر اٹلس ہونڈا نے اس سال اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے۔

اٹلس ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 400 سے 2,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ ہونڈا CD-70، CD ڈریم اور پرائیڈر کے نرخوں میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ہونڈا CD-70: 70,900 روپے

ہونڈا CD ڈریم: 74,900 روپے

ہونڈا پرائیڈر: 96,900 روپے

مزید برآں، ہونڈا CG125، CG125S، CG125S اسپیشل ایڈیشن، CB125F اور CB125F اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں 1,500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ہونڈا CG125: 1,17,500 روپے

ہونڈا CG125S: 1,36,500 روپے

ہونڈا CG125S اسپیشل ایڈیشن: 1,37,900 روپے

ہونڈا CB125F: 1,61,500 روپے

ہونڈا CB125F اسپیشل ایڈیشن: 1,63,500 روپے

ہونڈا CB150F کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی نئی قیمت 1,93,900 روپے ہے۔

قیمت میں اس اضافے کی ممکنہ وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گھٹتی ہوئی قدر ہے۔ مارچ 2019ء کے دوران کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2,000 روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

مارچ 2019ء PAMA رپورٹ میں ہم نے موجودہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ دیکھا۔ ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 8,38,395 یونٹس سے گھٹتے ہوئے مالی سال 2019ء میں 8,23,918 یونٹس تک آ گئی ہے۔ اٹلس ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں فروری 2019ء کے مقابلے میں مارچ 2019ء میں 5 فیصد کمی آئی اور مارچ 2018ء سے تقابل کریں تو یہ کل 17 فیصد کمی ہے۔

یاماہا اور سوزوکی کی فروخت مالی سال 2018ء میں 15,083 اور 15,971 سے بڑھ کر گزشتہ نو ماہ میں بالترتیب 18,193 اور 17,873 تک پہنچی۔

آٹوموٹِو انڈسٹری سے متعلقہ تمام خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ تبصروں کے بارے میں اپنی رائے ہمیں ضرور بتائیں۔ دریں اثناء، آپ ہمارے موٹر سائیکل پارٹس اسٹور کا بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.