پاکستان میں نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو پیش کردی گئی

0 365

طویل عرصے تک خبروں کی زینت بنی رہنے والی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو بالآخر پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے گزشتہ روز کراچی میں نئی ہائی لکس ریوو (Hilux Revo) کی باضابطہ پیش کش کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہر بھر کے 3S ڈیلرشپس کو مدعو کیا گیا تھا۔

اب سے دو روز قبل ٹویوٹا پاکستان کے فیس بک صفحہ پر انڈس موٹرز کی جانب سے ایک نئی گاڑی پیش کیے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ فیس بک پوسٹ میں نئی گاڑی کی جھلک دکھائی گئی۔ اکثریت کے خیال میں اس تصویر میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو ہی کی طرف اشارہ کیا گیا تھا جبکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ انڈس موٹرز نئی ٹویوٹا فورچیونر (Toyota Fortuner) کا نیا ماڈل پیش کرنے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو – بہت جلد پاکستان میں پیش کی جائے گی!

Revo Teaser from IMC

باخبر ذرائع کے مطابق انڈس موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی نئی ہائی لکس ریوو میں 3000cc ٹربو چارجڈ انجن (1KD-FTW) شامل ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئے ماڈل میں وہ تمام ہی اپڈیٹس شامل ہوں گی جو عالمی سطح پر متعارف کروائی گئی ہیں۔ فی الوقت منتخب اور ممکنہ خریداروں ہی کو نئی ہائی لکس ریوو کا دیدار کروایا گیا ہے جبکہ دیگر عام افراد کے لیے آئندہ ماہ اکتوبر-نومبر میں اسے ٹویوٹا شوروم کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔

ہمارے کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں نئی ہائی لکس ریوو سے متعلق مزید معلومات اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرتے رہیں۔ ہمارے ساتھ رہیے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.