ٹویولا کرولا GLi ویرینٹ میں رنگوں کی نئی رینج

0 368

انڈس موٹر کمپنی (IMC) ٹویوٹا نے اپنی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والی گاڑی کرولا کے 1.3L GLi ویرینٹ کے رنگوں کی نئی رینج متعارف کروا دی ہے۔ 

ٹویوٹا پاکستان ایک مرتبہ پھر کرولا کے صارفین کے لیے نئی اسکیم متعارف کروائی ہے اور اس بار وہ زیادہ خوبصورت رنگوں کے ساتھ آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آٹو مینوفیکچرر ٹویوٹا کرولا XLi اور GLi ویرینٹس کی انونٹری خالی کرناچاہ رہا ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں اس کی جگہ پیش کی جانے والی اپنی نئی گاڑی یارِس کے لیے راستہ ہموار کرے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے پہلے XLi اور GLi کے تمام ویرینٹس کے لیے مفت رجسٹریشن کی مہم چلائی ، جسے محدود عرصے کی پیشکش قرار دیا۔ مفت رجسٹریشن گاڑی کے پہلے 1000 یونٹس تک کے لیے ہی ہوگی اور اب بھی مؤثر ہے۔ صارفین کے لیے پیشکش کو مزید بہتر بناتے ہوئے کمپنی نئے رنگوں پر بھی مفت رجسٹریشن پیش کر رہی ہے۔ ٹویوٹا کرولا GLi لائن اپ کے تین نئے رنگ یہ ہیں: 

Dorado Gold

Super White

Phantom Brown 

تفصیلات کے مطابق یہ رنگ GLi کے مینوئل اور آٹو میٹک دونوں ویرینٹس کے لیے ہیں۔ آٹومیکر ان گاڑیوں کی بلا تاخیر فوری فراہمی بھی پیش کر رہا ہے۔ صارفین اپنی پسندیدہ رنگ کی گاڑی آج ہی قریبی مجاز ڈیلرشپ سے بک کروا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ صارفین کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن دستیابی بھی چیک کر سکتے ہیں۔ ٹویوٹا کرولا 3 سال یا 1,00,000 کلومیٹر کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے (جو بھی پہلے مکمل ہو جائے)۔ کمپنی ٹویوٹا کرولا کے لیے 48,755 روپے ماہانہ پر کار فائنانسنگ بھی پیش کر رہی ہے۔ 

ٹویوٹا انڈس کی جانب سے جلد ہی پاکستان میں 1.3L XLi/GLi کرولا کے متبادل کے طور پر یارِس سیڈان پیش کرنے کا امکان ہے۔ ٹویوٹا یارِس، جسے چند ملکوں میں ویوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ممکنہ طور پر پاکستان میں 5 ویرینٹس میں لانچ ہوگی۔ دو ویرینٹس (مینوئل اور آٹو) XLi ورژن کی جگہ لیں گے جبکہ دو ویرینٹس GLi (مینوئل اور آٹو) کی جگہ آئیں گے۔ مزید یہ کہ ایک اور 1.5L ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ بھی مقامی مارکیٹ میں جگہ بنائے گا، جو ہونڈا سٹی 1.5L کا حریف ہونا متوقع ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ٹویوٹا یارِس کو ملک کی مختلف سڑکوں پر تجرباتی ڈرائیو کرتے دیکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نئی ٹویوٹا یارِس 2019ء کے اختتام تک پیش کرنے کے لیے آخری مراحل میں ہے۔ بلاشبہ یہ ٹویوٹا کی لائن اپ میں ایک عمدہ اضافہ ہوگا اور گاڑیوں کے شوقین سب لوک اِس لانچ پر بہت پرجوش ہیں۔ یارس سیڈان کی ابتدائی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہوگی۔ 

گاڑیوں کے حوالے سے تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.