12 جنریشن کرولا اب تک کیوں نہیں آئی؟

0 5,675

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں کراس اوورز کی بھرمار ہو چکی ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ صارفین اب بھی روایتی طور پر سیڈانز میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

رواں سال 2021 میں 11 جنریشن ہنڈا سوِک عالمی سطح پر ریلیز کی گئی جو کہ صرف شمالی امریکا میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ 2022 کے مِڈ تک یہ گاڑی پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی۔

12 جنریشن کرولا کی بات کی جائے تو یہ گاڑی 2018 میں عالمی سطح پر لانچ کی گئی۔ 2019 میں یہ گاڑی تھائی لینڈ اور آسیان ممالک میں بھی فروخت کے لیے دستیاب تھی۔ 12 جنریشن کرولا کو لانچ ہوئے اب تک اڑھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے جس کے بعد اب تک تو اس گاڑی کو پاکستان میں لانچ ہو جانا چاہیے تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ اب تک یہ گاڑی پاکستان میں کیوں نہیں لانچ کی گئی؟

ممکن ہے کہ گزشتہ سال عالمی وبا کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہو لیکن ہمیں لگتا ہے کہ ٹویوٹا انڈس کی طرف سے جان بوجھ کر تاخیر کی گئی ہے اور یہ کہ ٹویوٹا انڈس کی طرف سے کوئی اسٹریٹجک اقدام بھی ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اب تک کوئی ٹائم لائن موجود نہیں ہے کہ پاکستان میں یہ گاڑی کب لانچ کی جائے گی۔ البتہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں یہ گاڑی پاکستان میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ ہائبرڈ 12 جنریشن کرولا پیٹرول 12 جنریشن کرولا سے قبل پاکستان میں دیکھی جائے گی۔

1- ٹویوٹا کو نئے کرولا کے لئے بڑے تکنیکی اور اسمبلی لائن اپ گریڈ کی ضرورت ہے

سب سے پہلے 12 جنریشن کرولا کی فنی صلاحیت کی بات کرتے ہیں۔ ٹویوٹا کی جانب سے سی سیگمنٹ گاڑیوں کے لیے ٹویوٹا نیو گلوبل آرکیٹیکچر(TNGA) متعارف کروایا گیا ہے جسے GA-C پلیٹ فارم کا نام دیا گیا ہے جو کہ کرولا فیملی (کرولا سیڈان، کرولا ہیچ بیک، کرولااسٹیٹ/ویگن، کرولا کراس) اور حالیہ جنریشن کی ٹویاٹا پریوس کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

11 جنریشن کرولا MC پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو کہ عالمی سطح پر بند ہو چکا ہے اور نئے “GA-C” نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ لہذا پرانی 11 جنریشن کرولا کی جگہ نئی 12 جنریشن کرولا کو لانے کیلئے ٹویوٹا کو بڑی تکنیکی اور اسمبلی لائن اپ گریڈ اور بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور یہاں سے نئی آٹو پالیسی کا آغاز ہوتا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ٹویوٹا انڈس نے اس کھیل میں کیسے آٹو پالیسی کارڈ کھیلا ہے۔

2- ٹویوٹا نے نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کیلئے فوائد حاصل کیے ہیں

ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت پاکستان نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات دینے پر زور دے رہی تھی لیکن جو بات ہم نہیں جانتے تھے وہ یہ تھی کہ ٹویوٹا انڈس نے نئی پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر مراعات پر زور دیا۔

ٹویوٹا انڈس کے سی ای او ، جو پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے سربراہ بھی ہیں، نے ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ مل کر ہائبرڈ گاڑیوں کے بارے میں کافی آواز اٹھائی۔ انہوں نے متعدد بار حکومتی پالیسی سازوں یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور بتایا کہ کیسے ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (ایچ ای وی) بیٹری الیکٹرک وہیکلز (بی ای وی) سے بہتر ہے۔

ٹویوٹا انڈس نے وعدہ کیا کہ کمپنی پاکستان میں مقامی طور پر ہائبرڈ ٹکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ہائبرڈ گاڑیاں تیار کرے گی۔ ٹویوٹا انڈس کی یہ اسٹریٹیجک اپروچ کام کر گئی اور حکومت نے نئی پالیسی میں ایچ ای وی کو بھی شامل کر لیا۔ اس کے بعد ٹویوٹا نے اپنے متعدد میڈیا اشتہاروں میں حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

جی ہاں، نئی آٹو پالیسی میں ملنے والی ہائبرڈ گاڑیوں کو ملنے والی مراعات سے نہ صرف ٹویوٹا بلکہ پوری صنعت کو فائدہ ہوگا۔ نئی آٹو پالیسی کے آںے کے بعد ٹویوٹا انڈس کو آنے والے وقت میں بہت فائدہ ہونے والا ہے۔ یہ پالیسی ٹویوٹا انڈس کو GA-C پلیٹ فارم کے نفاذ کی لاگت کی وصولی کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ کاروں کو کم ٹیکس کے ساتھ پاکستان لانے میں مدد دے گی اور یہ دونوں باتیں ہائبرڈ کرولا کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

12 جنریشن کرولا سیڈان

عالمی سطح پر لانچ ہونے والی 12 جنریشن کرولا کے بارے تو ہم سب جانتے ہیں لیکن پاکستان میں لانچ ہونے والا ماڈل کن خصوصیات کی حامل ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی 1ZR-FE 1.6L انجن پر مشتمل ہوگی جو کہ 120 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس گاڑی کا اپر ویرینٹ 2ZR-FAE 1.8L انجن پر مشتمل ہو گا جو کہ 138 ہارس پاور پیدا کرے گا۔ ہمیشہ کی طرح یہ دونوں گاڑیاں ٹکٹوں کی طرح فروخت ہو جائیں گی جبکہ ہائبرڈ ویرینٹ بھی لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہوگا اور کراس اوور کو ترجیح دینے والی صارفین کی بھی توجہ حاصل کرے گا۔

ہائبرڈ کرولا:

12 جنریشن کرولا کے ہائبرڈ ویرینٹ میں ٹویوٹا پریوس جیسی تمام خصوصیات پائی جائیں گی۔ جس میں 2ZR-FXE 1.8L انجن دیا جائے گا جس میں الیکٹرک موٹر دی جائے گی۔ یہ انجن ECVT کے ساتھ 121 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

ٹویوٹا انڈس اس ہائبرڈ گاڑی کو ٹاپ ویرینٹ کے طور پر سامنے لائے گی جس میں بہت سے فیچرز اور آپشنز موجود ہوں گے۔ اس گاڑی کی قیمت آلٹس گرینڈی سے بھی زیادہ ہوگی۔ ٹویوٹا انڈس اس گاڑی کو کم ایندھن استعمال کرنے والی مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑی کے طور پر مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔ ہائبڑد کرولا کی فیول ایفیشینسی پریوس جیسی ہوگی جو کہ 23 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

یہ گاڑی پاکستان میں کب آئے گی؟

آخری اور اہم ترین سوال یہ ہے کہ نئی کرولا گاڑی پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی۔ ہمیں لگتا ہے کہ ٹویوٹا انڈس نئی کرولا لانے کے لیے کام کر رہا ہے اور تمام ضروری کام جاری ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاں ایک طرف نئی جنریشن کی کرولا کار پاکستان میں لانے کی تیاری کر رہا تھا تو دوسری جانب نئی آںے والی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی گنجائش پیدا کرنے کیلئے کام بھی کر رہا تھا۔ اس دوران ٹویوٹا انڈس نے کرولا ایکس جیسی بیکار گاڑی لانچ کرکے جگہ پُر کرنے کی کوشش کی لیکن اب امید ہے کہ 2022 کے موسم گرما تک نئی کرولا پاکستان میں لائی جا سکتی ہے۔

کیا آپ کسی بھی کراس اوور کو 12 جنریشن کرولا پر ترجیح دیں گے؟

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.