زبردست خبر – حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم کر دیں

0 18,940

ایک بہت اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

نئی قیمتیں:

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110.4 روپے فی لیٹر ہوگی، پرانی قیمت 111.90 کے مقابلے میں۔ جبکہ HSD کی نظر ثانی شدہ قیمت 113.8 روپے ہوگی، جبکہ پرانی قیمت 116.8 روتے تھی۔

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے وزارت خزانہ کو قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ ایک اجلاس کے بعد وزارت نے OGRA کی سمری منظور کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ پٹرول لیوی (PL) ڈیزل پر 12 روپے جبکہ پٹرول پر 11.23 روپے ہے۔

قیمتوں میں اضافہ وزیر اعظم کی جانب سے مسترد:

اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے OGRA کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔ 15 فروری 2021 کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ وفاقی حکومت ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے۔ سابق حکومت ماہانہ بنیادوں پر کرتی تھی۔

26 فروری کو OGRA نے پٹرول کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ تجویز کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں 20.7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19.61 روپے فی لیٹر کے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ البتہ اس سمری کو وزیر اعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

قیمت میں کمی کی وجوہات:

اس کمی کی وجہ ممکنہ طور پر کووِڈ-19 ہے، جس کی تیسری لہر اس وقت ملک کو متاثر کر رہی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی ہے جس کا مطلب ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگی۔ حکومت نے قیمتوں میں تب بھی کمی کی تھی جب پاکستان میں پہلی بار ملک گیر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

اس کمی کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.