نئی آٹو پالیسی کے تحت MG ZS EV کی قیمت میں کمی

0 1,970

چونکہ نئی اعلان کردہ آٹو پالیسی (2021-2026) میں آٹو انڈسٹری کیلیے متعدد مراعات دی گئی ہیں تو اب آفیشلی طور پر گاڑیوں کی قیمتیں بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق MG کی جانب سے MG ZS EV کی قیمت میں بھی کمی 600000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 6,850,000 روپے تھی جو کہ 6 لاکھ روپے کمی کے بعد 6,250,000 ہو گئی ہے۔

MG ZS EV new price

نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی

گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی حکومت نے پاکستان میں 4 ویلر الیکٹرک گاڑیوں پر بڑے پیمانے پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ 4 ویلر گاڑیوں کے لیے الیکٹرک وہیکل پالیسی کے ناہم نکات شئیر کیے تھے جو کہ یہ ہیں۔

  • الیکٹرک وہیکلز کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ASTکا خاتمہ
  • مقامی صنعت کاروں کے لئے الیکٹرک وہیکلز پارٹس کی درآمد پر صرف 1فیصد ٹیکس
  • اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکلز کیلئے رجسٹریشن اور سالانہ رینوئل فیس نہیں ہوگی
  • چارجنگ آلات کی درآمد پر صرف 1 فیصد ڈیوٹی
  • الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم
  • الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لئے پلانٹ اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد
  • 50kwh تک لوکل الیکٹرک گاڑیوں اور 150 kwh تک الیکڑک گاڑیوں پر 1 فیصد سیلز ٹیکس
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.