ساگا بمقابلہ ایلسوِن بمقابلہ سٹی بمقابلہ یارِس – ایک تقابل

0 17,337

آج ہم اپنی کمپیریزن سیریز میں چار کومپیکٹ سیڈانز کا تقابل کریں گے۔ اس تحریر میں ہم پروٹون ساگا ACE AT، چنگان ایلسوِن 1.5 کمفرٹ، ہونڈا سٹی 1.3 پروسمیٹک اور ٹویوٹا یارِس GLi کی نمایاں خصوصیات اور تفصیلات کا تقابل کرنے جا رہے ہیں۔ ساگا اور ایلسوِن اس کیٹیگری میں نئی گاڑیاں ہیں، جبکہ یارِس پچھلے سال لانچ ہوئی تھی اور سٹی ان میں سب سے پرانی ہے۔

تو آئیے بنا کسی تاخیر کے اس کمپیریزن کا آغاز کرتے ہیں:

انجن اور ٹرانسمیشن:

پروٹون ساگا 1299cc انجن کے ساتھ لانچ کی گئی ہے جو 95hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ چنگان ایلسوِن 105hp اور 145Nm ٹارک رکھنے والے 1480cc انجن کے ساتھ آتی ہے، جبکہ ہونڈا سٹی کا انجن 1399cc کا ہے جو 100hp اور 128Nm ٹارک پیدا کرتا ہے اور آخر میں ٹویوٹا یارِس ہے جو 1329cc کا انجن رکھتی ہے اور 98hp اور 123Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ تقابل ظاہر کرتا ہے کہ ایلسوِن کا انجن باقی تمام گاڑیوں سے بڑا ہے اور سب سے زیادہ ہارس پاور اور ٹارک بھی پیدا کرتا ہے۔

ٹرانسمیشن پر آئیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اِن تمام گاڑیوں میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے، جبکہ ایلسوِن میں DCT ہے، سٹی پروسمیٹک رکھتی ہے، ساگا میں سادہ آٹومیٹک ہے اور یارِس CVT کے ساتھ آتی ہے۔

ویل سائز:

تمام چاروں گاڑیاں 15 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہیں، لیکن ایلسوِن اور ساگا میں الائے ویلز ہیں، جبکہ یارِس اور سٹی میں اسٹیل ویلز ہیں۔

سیفٹی فیچرز:

تمام سیڈانز ABS رکھتی ہیں جو اس حوالے سے سب کو برابر کی گاڑی بناتا ہے۔ جبکہ الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن (EBD)، الیکٹرک اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، ہل اسِسٹ اور بریک اسِسٹ ساگا اور یارِس میں پیش کیے گئے ہیں، جبکہ دوسری گاڑیاں یہ فیچرز نہیں رکھتیں۔

اس کے علاوہ ساگا، ایلسوِن اور یارِس 2 ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہیں جبکہ ہونڈا سٹی میں کوئی ایئر بیگ نہیں۔

وارنٹی:

پروٹون، چنگان، ہونڈا اور ٹویوٹا اپنی گاڑیوں کی کچھ یہ وارنٹی دیتے ہیں:

  • ساگا – 5 سال/1,50,000 کلومیٹرز
  • ایلسوِن – 3 سال/60,000 کلومیٹرز
  • سٹی – 3 سال/75,000 کلومیٹرز
  • یارِس – 3 سال/1,00,000 کلومیٹرز

یعنی مجموعی طور پر پروٹون اپنی ساگا کے لیے بہترین وارنٹی دے رہا ہے۔

قیمت:

ساگا 22,25,000 روپے کی قیمت پر لانچ کی گئی ہے، ایلسوِن کی قیمت 24,49,000 روپے ہے، سٹی کی موجودہ قیمت 26,39,000 روپے ہے اور آخر میں یارِس 26,89,000 روپے کی ہے۔ تقابل میں ساگا دوسری تمام گاڑیوں سے سستی ہے۔

Saga vs Alsvin Vs City Vs Yaris

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.