11 جنریشن ہنڈا سوِک کا ہیچ بیک ورژن سامنے آگیا

0 14,417

سوک دنیا بھر میں ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے اور حال ہی میں ہنڈا نے شمالی امریکی ممالک کیلئے ہنڈا سوِک کا 11 جنریشن ہیچ بیک ورژن سامنے لایا گیا ہے۔ اگرچہ اس گاڑی کا ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر بالکل نیا ہے لیکن یہ اب بھی 10 ویں جنریشن کی سوِک کار کی بنیاد پر مبنی ہے جو کہ ہنڈا کی تاریخ میں سب سے الگ اور وسیع قسم کا ڈیزائن ہے جس میں اس کی نئی چیسی، پاور ٹرین اور دیگر اجزا شامل ہیں۔

مارکیٹ اور خطے کے مطابق 10ویں جنریشن کی ہنڈا سوِک 4 ڈور سیڈان، 2 ڈور کوپے اور 5 ڈور ہیچ بیک باڈی سٹائل میں متعارف کروائی گی تھی لیکن سوِک سیڈان عالمی سطح پر سب سے زیادہ  فروخت ہوئی تھی۔ اسی طرح سوِک کوپے یورپ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی تھی۔ امریکا میں 10 جنریشن سوِک کے 17 لاکھ سے زائد یونٹس فروخت ہوئے جس میں سے 20 فیصد سوِک ہیچ بیک تھیں۔

ایکسٹیرئیر

 گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہ سوِک ہیچ بیک سیڈان کی طرح نظر آتی ہے جس میں چند فیچر کاپی کیے گئے ہیں۔ اس کے ڈیزائن میں سوِک سیڈان کے ڈیزان کی جھلک نظر آتی ہے۔

گاڑی کے فرنٹ کی بات کی جائے تو اس کا بونٹ اور فینڈر زیادہ اونچے نہیں ہیں جبکہ اس کی سامنے والی بیلٹ لائن اس کو چوڑی اور سپورٹی لُک دیتی ہے جس میں نئی فرنٹ گرِل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں نئی ہیڈا لائٹس اور DRLs متعارف کرائی گئی ہی جو سیڈان کی ہیڈلائٹس جیسی ہی ہیں۔  کمپنی کے مطابق نئے سوک ہیچ کے ڈیزائن کا تھیم باکل سوِک سیڈان جیسا ہی ہے۔ گاڑی کے ایکسٹرئیر میں A-pillar متعارف کروا کر اس میں بڑی تبدیلی لائی گئی جسے 2 انچ نیچے دھکیلا گیا ہے۔

دوسری جانب گاڑی کے سائیڈ پروفائل کی بات کی جائے تو اس کا ڈیزائن بھی سیڈان سے ملتا جلتا ہے۔ گاڑی کی چھت کوپے کی طرح پیچھے کی طرف نیچے مڑتی ہوئی پچھلے شیشے تک جاتی ہے۔ نئی ہیچ بیک کا پچھلا حصہ یورپین اسپورٹ بیک اسٹائل جیسا نظر آتا ہے۔

اس سے قبل آنے والی سوِک ہیچ بیک کے پچھلے حصے پر غیر فعال پلاسٹک وینٹس لگائے گئے تھے جس پر کافی تنقید کی گئی تھی لیکن حالیہ ماڈل کا پچھلا حصہ کافی جاذب نظر اور سپورٹئیر نظر آتا ہے۔ نئے اور ماڈرن ٹیل لائٹ ڈٰیزائن کے تحت لائٹ بار دونوں ٹیل لائٹس کو آپس میں ملاتا نظر آتا ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی میں نیا لفٹ گیٹ ڈیزائن، رئیر وائپر اور چوڑا سٹاپ لیمپ بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی کا پچھلا حصہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ چوڑا بھی نظر آتا ہے اور پچھلے بمپر پر دو ایگزاسٹ ٹپس بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ گاڑی کی وہیل بیس سوِک سیڈان سے 4.9 انچ کم ہے۔

مجموعی طور پر لمبائی میں چھوٹی ہونے کے باوجود مذکورہ ہیچ بیک کی عقبی نشستوں کے پیچھے 24.5 مکعب فٹ جگہ دی گئی ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کی جائے تو ہیچ بیک اور سیڈان کے انٹیرئیر میں کوئی خاص فرق نہیں پایا جاتا۔ کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر کو سادہ رکھتے ہوئے بھی اس کو بہترین بنایا ہے۔ ہنڈا کے مطابق گاڑی کا انٹیرئیر گاڑی کے اندر بیٹھے لوگوں کو محظوظ کرنے کیلئے ہے جو کہ کافی فعال بھی نظر آتا ہے۔ یہ نیا ڈیزائن ہنڈا کے آنے والے تمام ماڈلز میں استعمال ہوگا جسے پہلی بار ہنڈا سوِک میں استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح نئے ڈیزائن کے A-pillar کی وجہ سے گاڑی کی کشادگی بڑھی ہے جس سے سامنے سڑک کو مزید آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی کا ڈیش بورڈ کافی سلم اور ریکٹینگولرہے جس کے پیچھے ائیر وینٹس کو انتہائی خوبصورتی سے چھپایا گیا ہے۔

 

کمپنی کے مطابق گاڑی میں ٹچ پوائنٹس جیسا کہ گئیر لیور، ڈیش بورڈ، سائیڈ ڈور پینلز اور سٹیرنگ وہیلز پر انتہائی اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیش بورڈ کے بالکل اوپر ٹچ سکرین  انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔ سٹینڈرڈ ویرینٹ میں انفوٹینمنٹ سسٹم کا سائز 7 انچ جبکہ ٹاپ آف دی لائن ماڈل میں 9 انچ ہے۔

نئی سوِک ہیچ بیک میں نئے سٹائل کے سٹیرنگ وہیل، 7 یا 10.2 انچ کا ڈیجیٹل کلسٹر، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ بھی دیا گیا ہے۔ گاڑی کے ٹاپ ویرینٹ میں وائرلیس چارجنگ اور 12 سپیکر باس پریمیم آڈیو سسٹم بھی دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ باس آڈیو ایکسپرٹس کی جانب سے یہ ساؤنڈ سسٹم ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیا سیٹ ڈیزائن اور ڈووَل زون کلائمیٹ کنٹرول انٹرفیس بھی اس گاڑی میں دیا گیا ہے۔

انجن

انجن کی بات کی جائے تو یہ بھی سوِک سیڈان کے انجن سے ملتا جلتا ہے۔ یہ گاڑی دو انجن آپشنز کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

جن میں سے ایک 2000 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن جو کہ 158 ہارس پاور اور  187Nmٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دوسرا ویرینٹ 1500 سی سی ٹربوچارجڈ انجن پر مشتمل ہے جو 180 ہارس پاور اور 240 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دونوں انجنز میں 3 موڈ ڈرائیور سسٹم اور ECON دیا گیا ہے۔ فیول اکنامی کو بہتر کرنے کیلئے اس گاڑی میں نیا سٹارٹ-سٹاپ سسٹم اور  پہلے سے بہتر کیٹیلٹک کنورٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

11 جنریشن سوِک سیڈان میں 6 سپیڈ مینوئل ٹرانسمشن دستیاب نہیں ہے جبکہ سوِک ہیچ بیک میں یہ آپشن دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کو سپورٹ کار جیسا بنانے کے لیے ٹرانسمشن اپڈیٹ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئے ڈووَل ماس فلائی وہیل گاڑی چلاتے وقت وائبریش اور شور سے نجات دیں گے۔

سوِک سیڈان کی طرح ہیچ بیک میں بھی پہلے سے بہتر سسپنشن سیٹ اپ اور پاور سٹیرنگ دیا گیا ہے۔ سٹیبلٹی کو بڑھانے کے لیے رئیر ٹریک کو 5 انچ بڑھایا گیا ہے۔ مزید برآں، گاڑی کے اگلے اور پچھلے ٹائرز میں لو فرکشن وہیل بیرنگز استعمال کیے گئے جس سے گاڑی کی سسپنشن کافی بہتر ہوئی ہے۔

سیفٹی

سوِک ہیچ بیک میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز سوِک سیڈان میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز جیسے ہی ہیں۔ جہاں تک حفاظت کا تعلق ہے تو اس فیلڈ میں ہنڈا نے کافی اصلاحات اور اضافے کیے ہیں۔

اس گاڑی میں  بہترین سیفٹی کے لیے ACE باڈی سٹرکچر کا مزید بہتر کیا گیا ہے جس میں نیا  A-pillarسٹرکچر، سائیڈ فریم اور لوئر فائروال سٹرکچر شامل ہیں۔

سوکس کے تمام ماڈلز میں ڈونٹ کی شکل کے 10 ائیر بیگز دئیے جائیں گے کہ برین انجری سے بچا سکے۔  یہ دنیا کا پہلا ائیر بیگ ہوگا جو اس ڈیزائن پر مشتمل ہوگا۔

سوِک ہیچ بیک کی لانچ

10ویں جنریشن کی سوِک ہیچ بیک خصوصی طور پر برطانیہ کے علاقے سوئنڈن میں واقع ہنڈا کی فیکٹری میں تیار کی گئی تھی اور اسے دنیا بھر کے 70 ممالک میں برآمد کیا گیا تھا۔

چونکہ ہنڈا نے برطانیہ میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کی سہولت بند کردی ہےاس لیے نئی ہیچ بیک پہلی بار امریکہ میں ہنڈا کے انڈیانا آٹو پلانٹ میں بنایا جائے گی جو شمالی امریکا کے خطے کے لیے ہوگی اور یہ لیفٹ ہینڈ ڈرائیو ہوگی۔

ہنڈا نے نئی ہیچ بیک کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا لیکن توقع ہے کہ ویرینٹ کے لحاظ سے یہ 22000 ہزار ڈالر  سے 29000 ڈالر کے درمیان رہے گی۔ 11 ویں جنریشن کی سوِک سیڈان پہلے ہی فروخت کے لئے موجود ہے جبکہ ہیچ بیک اس سال کے آخر میں امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ہںڈا جاپان میں واقع اپنے پلانٹ میں بھی ہیچ بیک تیار کرے گی۔ ہنڈا تھائی لینڈ بھی ہیچ بیک تیار کر سکتی ہے جسے لوکل مارکیٹ کے علاوہ آسیان کے رکن ممالک میں بھی فروخت کیلئے پیش یا جائے گا۔ پاکستان میں سوِک ہیچ بیک لانچ کرنے کی بات کی جائے تو ایسے میں بہت کم امکانات پائے جاتے ہیں کہ پاکستان اس گاڑی کا ڈومسیٹک ماڈل دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اس ہیچ بیک کے بارے میں سوچتے ہیں؟ کیا آپ سیڈان پر ہیچ بیک کو ترجیح دیں گے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجیئے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.