چینی الیکٹرک کار کمپنی BYD پاکستان میں آ گئی

0 1,561

بائیڈ BYD جو کہ دنیا کی سب سے بڑی نیو انرجی وہیکل (NEV) یعنی کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی پارٹنر میگا کونگلومریٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان میں الیکٹرک پیسنجر گاڑیوں کی مارکیٹ میں داخل ہوگی۔ یہ BYD کے لیے ایک اور سنگ میل کی نشاندہی جو جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک میں داخل ہو چکی ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان دستخط کی تقریب BYD ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل مینیجر Liu Xueliang بائیڈ ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے وائس جنرل منیجر ژانگ جی اور میگا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی خان کی موجودگی میں BYD ایشیا پیسیفک ڈیلر کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی۔

اس دوران ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل مینیجر مسٹر لیو زیولیانگ نے BYD فیملی میں میگا کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ 2023 میں بائیڈ کی نیو انرجی وہیکل (BEV+PHEV) کی سالانہ فروخت 3 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی جو کہ عالمی مارکیٹ کمپنی کی پوزیشن کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمین کو 1 ڈگری تک ٹھنڈا کرنے کے BYD کے عالمی وژن کے ایک اہم حصے کے طور پر پاکستان میں میگا کے ساتھ ہماری شراکت صاف اور بہترین مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی مثال ہے۔ میگا کے ساتھ مل کر ہم الیکٹرک گاڑٰیاں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم صرف مقامی صارفین کو سب سے زیادہ قابل رسائی پروڈکٹس فراہم کریں گے۔

اس اہم موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، میگا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر علی خان نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے گروپ میں سے ایک کے طور پر ہم BYD کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔

علی خان نے یہ بھی کہا کہ 2024 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پہلے تین BYD فلیگ شپ شو رومز کے نمایاں افتتاح کے ساتھ ہمارا مقصد صارفین کو BYD کی دنیا کی مشہور الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

BYD آٹو

2003 میں قائم کیا گیا بائیڈ آٹو موٹیو BYD کا ذیلی ادارہ ہے جو ایک ملٹی نیشنل ہائی ٹیک کمپنی ہے۔ بائیڈ آٹو خالص الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں تیار کرتی ہے۔

میگا کمپنی

میگا پاکستان کے سب سے بڑے کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو مزید شپنگ، لاجسٹکس، ٹرمینلز، سیمنٹ، رئیل اسٹیٹ، ڈیری، تیل اور گیس، کان کنی جیسے کاروبار کرتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.