پٹرول اور ڈیزل انجن کے درمیان فرق

0 3,531

انجن ہر گاڑی کا دل ہوتا ہے۔ یہ مشین میں فیول کو بالکل اسی طرح پمپ کرتا ہے جیسے دل انسانی جسم میں خون کو کرتا ہے۔ اگر انجن ختم ہو جائے تو گاڑی ایک انچ اپنی جگہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی اور اس کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔ تو اپنی گاڑی کو تن درست و توانا رکھنے کے لیے یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کے انجن میں آخر چل کیا رہا ہے۔ آج ہم انجن کی دو اقسام پر بات کریں گے، پٹرول اور ڈیزل ۔ دونوں کے درمیان فرق اور ان کے فائدے اور نقصان  کی بھی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

پٹرول انجن بمقابلہ ڈیزل انجن

پٹرول اور ڈیزل دونوں انجن فور-اسٹروک سائیکل میں کام کرتے ہیں۔ اِن ٹیک اسٹروک میں فیول مکسچر سلنڈر میں جاتا ہے اور پٹرول/ڈیزل کے ساتھ اسپرے کیا جاتا ہے۔ کمپریشن اسٹروک میں فیول کمپریس ہوتا ہے اور جلنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ پاور اسٹروک میں کمپریس شدہ فیول کو دھماکے کے لیے جلایا جاتا ہے اور فیول کے جلنے کے عمل سے پیدا ہونے والی گیس انجن سے باہر نکلتی ہے۔

دونوں انجنوں کے درمیان فرق ہوا کے ساتھ مکس ہونے والے فیول کی قسم پر ہے۔ پٹرول انجن میں ہوا اسپرے اور پٹرول کے ساتھ مکس ہوتی ہے۔ ڈیزل انجن میں فیول ہوا اور ڈیزل پر مشتمل ہوتا ہے۔

دوسرا فرق کمپریشن سائیکل میں ہے۔ پٹرول انجن فیول کو کمپریس کرنے کے لیے اوٹو سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ اوٹو سائیکل میں ہوا اور پٹرول ان ٹیک اسٹروک میں مکس ہوتے ہیں اور فیول مکسچر اس کے بعد کمپریشن اسٹروک میں کمپریس ہوتا ہے۔ ڈیزل انجن ڈیزل سائیکل پر چلتے ہیں، جس میں انجن صرف ہوا کو کمپریس کرتا ہے فیول مکسچر کو نہیں۔ ڈیزل انجن میں ہوا صرف ان ٹیک اسٹروک میں سلنڈر میں جاتی ہے۔ یہی ہوا کمپریشن اسٹروک میں کمپریس کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ڈیزل پاور اسٹروک میں کمپریس کی گئی ہوا کے ساتھ مکس ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ پٹرول انجنوں میں ہوا اور فیول combustion سے پہلے مکس ہوتے ہیں اور ڈیزل انجن میں combustion کے بعد۔

تیسرا فرق combustion کے تناسب میں ہے۔ پٹرول انجن میں کمپریشن کا تناسب نسبتاً کم ہوتا ہے، 8:1 سے 12:1 کے درمیان۔ ڈیزل انجن 14:1 اور 25:1 کا کمپریشن تناسب رکھتے ہیں۔

چوتھا فرق پاور اسٹروک میں ignition کے سورس کا ہے۔ پٹرول انجن میں فیول کو ایک الیکٹرک اسپارک کے ذریعے ignite کیا جاتا ہے۔ ڈیزل انجن میں فیول مکسچر خود ignition کے ذریعے جاتا ہے۔ اس میں ignition کے عمل میں کوئی اسپارک پلگ شامل نہیں ہوتا۔ فیول مکسچر زیادہ combustion کی وجہ سے ignition جھیلتا ہے۔

پٹرول انجن ڈیزل انجن سے زیادہ فیول خرچ کرتا ہے۔

پٹرول انجن میں کم ٹارک لیکن ڈیزل انجن سے زیادہ پاور ڈلیوری ہوتی ہے۔

ڈیزل انجن زیادہ بڑے فلائی ویل رکھتے ہیں، اس لیے یہ پٹرول انجن زیادہ بھاری ہوتے ہیں۔

پٹرول انجن کی دیکھ بھال اور مرمت کی لاگت کم آتی ہے۔ ڈیزل انجن مرمت کرنے مشکل ہوتے ہیں، نہ صرف لاگت کی وجہ سے بلکہ ماہر مکینک کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی۔

ہلکی گاڑیاں جیسا کہ موٹر سائیکلیں، اسکولرز اور گاڑیاں عموماً پٹرول انجن استعمال کرتی ہیں جبکہ ڈیزل انجن زیادہ بھاری مشینری میں نظر آتا ہے مثلاً ٹریکٹرز، ٹرک اور بسوں میں۔

وڈیو دیکھیں:

امید ہے کہ یہ گائیڈ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہوگی۔ پٹرول اور ڈیزل انجنوں کے درمیان مزید فرق جانتے ہیں تو نیچے کمنٹس میں ہمیں بتائیں۔ پاکستان میں فروخت کے لیے ہزاروں استعمال شدہ پٹرول اور ڈیزل گاڑیاں پائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel