دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کیا ہیں؟

0 5,286

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے کن ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں انتہائی کم اور کن ممالک میں پیٹرول انتہائی مہنگا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا میں کہیں پیٹرول پانی کے بھاؤ ملتا ہے جبکہ کئی ممالک (جیسا کہ پاکستان) میں عوام کو اپنی بہت سی ضروریات زندگی کو کم کرتے ہوئے پیٹرول کے خرچے کو پورا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذیل میں پانچ ایسے ممالک کے نام درج ہیں جہاں انتہائی مہنگا جبکہ پانچ ایسے ممالک کے نام دئیے گئے ہیں جہاں پیٹرول کی قہمتیں کافی کم ہیں۔

سستا ترین پیٹرول

1- وینزویلا

کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک میں پیٹرول کی قیمت انتہائی کم ہے؟ وینزویلا ایسا ملک ہے جہاں پیٹرول کی قیمت 0.022 ڈالر فی لیٹر (4.5 روپے فی لیٹر) ہے۔

2- لیبیا

پیٹرول کی کم ترین قیمت کے لحاظ سے لیبیا دوسرے نمبر پر آتا ہے جہاں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 0.032 ڈالر فی لیٹر ہے جو 6.45 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

3- ایران

سستت ایندھن والے ممالک کی فہرست میں ایران تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ایران میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 0.052 ڈالر فی لیٹر ہے، یعنی 7.10 پاکستانی روپے۔

4- شام

شام کے باسیوں کے پاس ایک اچھی چیز سستا ترین پیٹرول ہے۔ جہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 0.286 ڈالر فی لیٹر ہے۔ یعنی شام میں پیٹرول کی قیمت 58 پاکستانی روپے فی لیٹر ہے۔ شام میں دیگر ممالک جیسا کہ ایران اور لیبیا کی نسبت پیٹرول کی قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن پھر بھی مناسب ہے۔

5- الجزائر

اس وقت دنیا میں پیٹرول کی پانچویں سب سے کم قیمت الجزائر میں 0.316 ڈالر فی لیٹر ہے۔ جو کہ پاکستانی 63.73 روپے کے برابر ہے۔

مہنگا ترین پیٹرول

1- ہانگ کانگ

ہانگ کانگ دنیا کے ایسے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں پیٹرول کی قیمت انتہائی زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ میں پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی لیٹر، یعنی 600 پاکستانی روپے ہے۔

2- ناروے

ناروے میں گیس کی قیمتیں دنیا میں 2.8 ڈالر فی لیٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جو کہ 570 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

3- ڈنمارک

اس کے بعد ہمارے پاس ایک اور یورپی ملک ڈنمارک ہے جہاں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.647 ڈالر ہے ( یعنی روپے پاکستانی 534 روپے)

4- فن لینڈ

یورپ کے ایک اور حصے میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول 2.547 ڈالر فی لیٹر ہے یعنی 513 پاکستانی روپے کا ہے۔

5- آئس لینڈ

اس وقت دنیا میں پیٹرول کی پانچویں بلند ترین قیمت آئس لینڈ میں 2.5 ڈالر ( 504 پاکستانی روپے کے برابر) ہے۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمت

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 1.04 لیٹر (210 روپے) فی لیٹر ہے۔ جو کہ انھی ممالک میں پائی جانے والی قیمت کے کہیں درمیان پائی جاتی ہے۔ اس بارے آپ کیا کہتے ہیں؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.