25 فیصد ٹیکس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں متوقع اضافہ

0 19,550

گزشتہ روز ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 40 روپے سے اوپر لیکن 1400 سی سی سے کم انجن کپیسٹی والی تمام کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئی پالیسی سے پاک سوزوکی، ٹویوٹا، ہنڈا اور پروٹون کی کئی کاریں متاثر ہونے جا رہی ہیں لیکن خیال رہے کہ ان کمپنیز کی تمام کاریں نہیں، بلکہ ان کمپنیوں کی کاروں کے کچھ ویرینٹس کی قیمتوں میں تبدیلی کی توقع ہے۔ اس بلاگ میں ہم ان گاڑیوں کی نئی متوقع قیمتوں شئیر کرنے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن یا SRO جاری نہیں کیا گیا ہے، اس لیے ان قیمتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے ایس آر او کے بعد معاملہ مزید واضح ہو جائے گا۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں متوقع اضافہ

25 فیصد ٹیکس لاگو ہونے کے بعد ذیل میں دی گئی کاروں کی قیمتوں میں تبدیلی متوقع ہے۔

  • 1000 سی سی سوزوکی کلٹس VXL ویرینٹ کی قیمت میں 242000 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4084000 روپے سے بڑھ کر 4326000 روپے ہو جائے گی۔
  • اسی طرح سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی نئی قیمت 4625000 روپے ہوگی جبکہ موجودہ قیمت 4366000 روپے ہے یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 259000 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
  • سوزوکی سوئفٹ GL مینول کی قیمت میں 257000 روپے کا اضافے ہو سکتا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4336000 روپے سے بڑھ کر  4593000 روپے ہو جائے گی۔
  • سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 276000 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4654000 روپے سے بڑھ کر 4930000 روپے ہو جائے گی۔
  • اسی طرح سوزوکی سوئفٹ GLX CVT کی قیمت 299000 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5040000 روپے سے بڑھ کر 5339000 روپے ہو جائے گی۔
  • ٹویوٹا یارس GLI MT 1.3 کی قیمت فی الحال 4399000 روپے ہے لیکن 261000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 4660000 روپے ہو جائے گی۔
  • ٹویوٹا یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 کی قیمت 4659000 روپے ہے لیکن گاڑی کی قیمت میں 276000 روپے اضافے کے بعد یہ بڑھ کر 4935000 روپے ہو جائے گی۔
  • ٹویوٹا یارس GLI CVT 1.3 کی فی الحال قیمت 4689000 روپے ہے لیکن 278000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت بڑھ کر 4967000 روپے ہو جائے گی۔
  • ٹویوٹا یارس ATIV CVT 1.3 کی قیمت میں 291000 روپے کا اضافہ متوقع ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4899000 روپے سے بڑھ 5190000 روپے ہو سکتی ہے۔
  • ٹویوٹا یارس AERO CVT 1.3 کی فی الحال قیمت 5099000 روپے ہے لیکن گاڑی کی قیمت میں 302000 اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 5401000 روپے ہو سکتی ہے۔
  • ہنڈا سٹی 2L M/T کی فی الحال قیمت 4699000 روپے ہے جبکہ 279000 روپے اضافے کے بعد یہ قیمت بڑھ کر 4978000 روپے ہو سکتی ہے۔
  • ہنڈا سٹی2L CVT کی قیمت میں 286000 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4829000 روپے سے بڑھ کر 5115000 روپے ہو سکتی ہے۔
  • پروٹون ساگا  1.3L Ace A/Tکی قیمت میں 243000 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4099000 روپے سے بڑھ کر 4342000 روپے ہو سکتی ہے۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.