مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی قیمت سامنے آگئی
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے آفیشلی طور پر دہائیوں پرانی سوزوکی بولان المعروف کیری ڈبہ کی پیداوار ہمیشہ کو ختم کر دیا ہے اور ایک تصویر میں آخری یونٹ کے چیسیس نمبر کا بھی کیا ہے۔ کمپنی جلد ہی مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی ایوری کو مارکیٹ میں متعارف کروانے والی ہے جو کہ اب بولان کی جگہ لے گی۔
اس منی ایم پی وی کی لانچ کے حوالے سے کئی رپورٹس کے بعد بالآخر ہمیں اس کی قیمت سے متعلق معلومات ملی ہیں۔ اس سے قبل ہم اس سوال پر بھی بات کر چکے ہیں کہ سوزوکی ایوری کب پرانی بولان کی جگہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق، متوقع طور پر یہ نئی گاڑی 26 لاکھ روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگی، جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ اس طرح دونوں میں 9 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقامی سطح پر اسمبل شدہ “ایوری” کو ایئر کنڈیشنر، پاور اسٹیئرنگ اور دیگر ایسے فیچرز سے لیس کیا جائے گا جو ڈرائیونگ اور سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ بنائیں گے۔ امکان ہے کہ یہ گاڑی اکتوبر 2024 کے دوسرے ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ پہلے کمپنی نے اس مِنی ایم پی وی کو اسی ماہ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن لیٹر آف کریڈٹ (LCs) سے متعلق مسائل کی وجہ سے مقامی کار ساز اس منصوبے پر عمل درآمد نہ کر سکا۔
سوزوکی ایوری کی لانچ میں تاخیر
ابتدائی طور پر امید کی جا رہی تھی کہ کمپنی اس گاڑی کو 2022 میں لانچ کرے گی۔ بعد ازاں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی 2023 کے آخر یا 2024 کے پہلے چھ ماہ میں آ سکتی ہے۔ لیکن یہ سب محض افواہیں تھیں۔اور اب جب کہ 2024 ختم ہونے کو ہے، ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ PSMC ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں میں “ایوری” کو متعارف کرا سکتی ہے۔
بولان کو ایوری سے تبدیل کرنے کی خبر لاہور ہائی کورٹ کے ایک حکم کے بعد سامنے آئی جس میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تمام کار ساز کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ ایئر بیگز سے لیس گاڑیاں تیار کریں۔
جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، پاک ویلز نے EDB سے رابطہ کیا اور بورڈ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ تمام مقامی مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حفاظتی معیارات، جنہیںWP-29 کے نام سے جانا جاتا ہے، کے مطابق ایئر بیگز کی تنصیب کی ہدایت کی گئی ہے۔
بورڈ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ 2024 کے وسط تک تمام گاڑیوں کے لیے ایئر بیگز لازمی ہو جائیں گے۔ اور یہ شاید وہی وجہ ہے جس کی بنا پر سوزوکی بولان کو بند کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں ایئر بیگز نہیں ہیں۔
آپ کی مقامی سطح پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری سے کیا توقعات ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔