الیکٹرک وہیکلز پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

5 14,938

نئے بجٹ میں عام آدمی کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ پہلے حکومت کی جانب سے 850 سی سی گاڑیوں پر لگنے والے ٹیکس میں بڑی کمی کی گئی۔ جس کے بعد پھر حکومت نے 1000 سی سی گاڑیوں پر بھی ٹیکس ریلیف دینے کا اعلان کر دیا اور اب الیکٹرک وہیکلز پر صفر ٹیکس کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سے ٹو ویلرز، تھری ویلرز اور ہیوی کمرشل الیکٹرک گاڑیوں پر رجسٹریشن فیس اور موٹر وہیکل ٹیکس نہیں ہوگا۔ اب ہمیں آنے والی آٹو ڈویلوپمنٹ اور الیکٹرک وہیکل پالیسی کا انتظار کرنا ہوگا۔

الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس کی چھوٹ

حکومت نے 2021-22 کے مالی بجٹ میں الیکٹرک وہیکلز کو درج ذیل مراعات فراہم کی ہیں۔

  • مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک وہیکلز پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے 1 فیصد تک کی کمی۔
  • مقامی طور پر تیار کی جانے والی اور امپورٹڈ ہائبدرڈ 1800 سی سی وہیکلز پر 5 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ جبکہ 1801 اور 2500 سی سی کے درمیان پائے جانے والی ہائبرڈ وہیکلز ہر 12.75 فیصد جی ایس ٹی میں کمی
  • مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک وہیکلز پر ایف ای ڈی ختم
  • CKD کٹس کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) ختم
  • الیکٹرک وہیکلز کے پارٹس کی درآمد پر صرف 1٪ ٹیکس
  • چارجنگ کرنے والے آلات کی درآمد پر 1٪ ڈیوٹی

خیال رہے کہ ان تمام ٹیکس مراعات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

حکومت پاکستان نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے کہ تاکہ آٹو مینوفیکچرز

الیکٹرک وہیکلز کی پروڈکشن کو اولین ترجیحات میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ مذکورہ ٹیکس چھوٹ صارفین کو ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی جانب راغب کرے گی۔ نیا بجٹ اور آئندہ آنے والی آٹو پالیسیز حکومت کی اس حکمت عملی کیلئے راہ ہموار کریں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.