ہیونڈائی ایلانٹرا اس تاریخ کو لانچ ہو رہی ہے

0 11,061

بالآخر انتظار ختم ہوا کیونکہ ہیونڈائی نشاط موٹرز نے ہیونڈائی ایلانٹرا کی لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے کہ جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق نئی سیڈان 21 مارچ 2021 کو لانچ کی جائے گی۔ یعنی اگلے اتوار کو لوکل مارکیٹ کو ایک نئی سیڈان ملے گی جو ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوِک کا مقابلہ کرے گی۔

متوقع قیمت:

توقع ہے کہ ایلانٹرا اپنی مقابل گاڑیوں کا سخت مقابلہ کرے گی، جس کی بڑی وجہ اس کا انجن، سیفٹی فیچرز، شکل و صورت اور ڈیزائن ہے۔ یہ پاکستان میں چار مہینوں میں سامنے آنے والی دوسری سیڈان ہے۔ دسمبر 2020 میں چنگان نے ایلسوِن لانچ کی تھی، جو کامیاب ثابت ہوئی۔ ایلسوِن اور ایلانٹرا میں فرق قیمت کا ہے۔ ایلسوِن کی قیمت 22 سے 26 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ خبروں کے مطابق ایلانٹرا 38 سے 40 لاکھ روپے میں آئے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ایلانٹرا سیڈانز کی ایگزیکٹو کلاس سے تعلق رکھتی ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی متوقع خصوصیات:

اب تک کمپنی گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات سامنے نہیں لائی۔ البتہ کچھ توقعات ہیں اور ان میں سے چند یہ ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایلانٹرا مختلف فیچرز، تفصیلات یا آپشنز کے ساتھ آ سکتی ہے۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی نے یہ گاڑی صرف ایک انجن آپشن میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ شروع میں ایلانٹرا 2000cc کے I-4 سلنڈر MPI انجن کے ساتھ آئے گی جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہوگا۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی طاقت:

خبروں کے مطابق انجن 154hp اور 196Nm ٹارک پیدا کرے گا۔

الائے ویلز، نمایاں فیچرز:

متوقع طور پر 205/55/R16 الائے ویلز اور ممکنہ طور پر مقامی طور پر تیار کیے گئے ٹائرز ہوں گے۔ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ ٹِلٹ اور ٹیلی اسکوپک فنکشن کے ساتھ اسٹینڈرڈ ہوگا، جبکہ کروز کنٹرول بھی پیش کردہ فیچرز میں شامل ہو سکتا ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کے سیفٹی فیچرز:

ہمیں توقع ہے کہ نئی ایلانٹرا میں الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول اور 2 فرنٹ ایئر بیگز ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسٹارٹ اسسٹ، الیکٹرانک بریک-فورس ڈسٹری بیوشن/EBD، اموبلائزر بھی اس گاڑی میں آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امپیکٹ سینسنگ آٹو ڈور ان لاک بھی PKDM ورژن میں آ سکتا ہے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.