ہیونڈائی ٹکسن بمقابلہ کِیا اسپورٹیج: ایک مختصر تقابل!

0 20,445

ہیونڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2020ء میں اپنی نئی کراس اوور SUV ٹکسن متعارف کروائی ہے۔ کمپنی کی لائن اَپ میں نئی SUV کی آمد کا مطلب ہے کہ کاروں کے اس شعبے میں اب مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا۔ البتہ کمپنی نے اب تک اس گاڑی کی پاکستان میں لانچنگ کی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے۔ PAPS 2020 میں پیش کیا گیا یونٹ کمپلیٹلی بِلٹ یونٹ (CBU) ہے۔ ہیونڈائی ٹکسن پاکستان کے مقامی آٹو سیکٹر میں کِیا اسپورٹیج اور ٹویوٹا فورچیونر کی براہِ راست مقابل ہے۔ آئیے ہیونڈائی ٹکسن اور کِیا اسپورٹیج کا ایک مختصر تقابل دیکھتے ہیں:

پاور ٹرین: 

ہیونڈائی ٹکسن 2.0-لیٹر ملٹی فیول انجکشن گیسولین انجن سے لیس ہے جو آل-وِیل-ڈرائیو سسٹم رکھتا ہے۔ یہ 6200 rpm پر زیادہ سے زیادہ 155 hp اور 4000 rpm پر زیادہ سے زیادہ 192 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب کِیا اسپورٹیج 2.0-لیٹر MPI گیسولین انجن رکھتی ہے جو 6200 rpm پر زیادہ سے زیادہ 157 hp اور 4000 rpm پر زیادہ سے زیادہ 196 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 

پیمائش: 

ہیونڈائی ٹکسن 4480 ملی میٹر لمبی ہے جبکہ اس کی چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 1850 اور 1655 ملی میٹر ہے۔ اس کراس اوور کا وِیل بیس 2670 ملی میٹر کا ہے اور یہ کم از کم 172 ملی میٹر کی گراؤنڈ کلیئرنس کے ساتھ آتی ہے۔ کِیا اسپورٹیج کی پیمائش ٹکسن جیسی ہی ہے کیونکہ یہ میدان سے 1635 ملی میٹر اونچی ہے۔ اس کی باڈی 4485 ملی میٹر لمبی اور 1855 ملی میٹر چوڑی ہے۔ کِیا اسپورٹیج کی ویل بیس اور گراؤنڈ کلیئرنس ٹکسن جیسی ہی ہے یعنی بالترتیب 2670 اور 172 ملی میٹر۔ 

بریکنگ اور سسپنشن: 

ہیونڈائی ٹکسن بنیادی سیفٹی فیچر کے طورپر ABS بریکنگ سسٹم سے لیس ہے کہ جو وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں فرنٹ پر فلوٹنگ کیلیپرز اور پیڈز ویئر وارننگ ڈیوائسز موجود ہیں۔ پچھلے پہیوں میں آٹومیکر نے فلوٹنگ کیلیپرز، پیڈز ویئر وارننگ ڈیوائس اور ہائی ٹارک پارکنگ بریک کے ساتھ مضبوط ڈسک بریکس دیے ہیں۔ کِیا اسپورٹیج بھی اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم رکھتی ہے کہ جو گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے میں 16 انچ کے ڈسک بریکس کے ساتھ آتی ہے۔ سسپنشن کے معاملے میں دونوں کومپیکٹ SUVs اگلے پہیوں میں میک فرسن اسٹرٹ اور پچھلے پہیوں میں ملٹی لنک سسپنشن سے لیس ہیں۔ 

ایکسٹیریئر: 

ہیونڈائی ٹکسن بہت دلکش صورت رکھتی ہے جس کے اندر زبردست طاقت بھی آتی ہے۔ یہ کراس اوور جارحانہ اسٹائل رکھتی ہے اور LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) اور فوگ لیمپس کے ساتھ LED ہیڈلیمپس کی حامل ہے۔ یہ ہیونڈائی کی hexagonal ریڈی ایٹر گرِل کے ساتھ آتی ہے جو اس SUV کو سڑک پر ایک بے باک اور شوخ گاڑی بناتی ہے۔ پچھلے حصے میں اس میں 3-جہتی لائٹنگ افیکٹ رکھنے والے LED کمبی نیشن لیمپس اور ہائی ماؤنٹڈ بریک لیمپ کے ساتھ ریئر اسپائلرز ہیں۔ PAPS 2020 میں دکھائی گئی ہیونڈائی ٹکسن کا ٹائر سائز 225/55 R18 ہے۔

دوسری جانب کِیا اسپورٹیج ایک دل فریب ڈیزائن اور بے مثال اسٹائلنگ رکھتی ہے۔ SUV جمالیاتی لحاظ سے کمال ہے اور اس میں کِیا کا مشہورِ زمانہ ریڈی ایٹر گرِل ڈیزائن بھی نظر آتا ہے۔ کِیا اسپورٹیج کے ہیڈ لیمپس ایک بائی-فنکشنل پروجیکشن LED لیمپس مع LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) اور فوگ لائٹس سے لیس ہیں۔ پچھلے حصے میں LED کمبی نیشن لیمپس اور ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لیمپس مع LED ہیں۔

انٹیریئر:

ہیونڈائی ٹکسن انٹیریئر کے مختلف کمبی نیشن رکھتی ہے۔ یہ یا تو سیاہ رنگت میں آتی ہے یا 2 رنگوں کے سرمئی یا دو رنگ رکھنے والے خاکی انٹیریئر میں۔ یہ کراس اوور پاور ونڈوز، سینٹرل لاکنگ اور پاور اِسٹیئرنگ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ انجن اسٹارٹ/اسٹاپ بٹن اور ایک مکمل آٹومیٹڈ ایئر کنڈیشننگ سسٹم موجود ہے۔ ہیونڈائی ٹکسن زبردست ڈیزائن شدہ انٹیریئر کی حامل ہے کہ جو آپ کو پہلی ہی نظر میں تازہ دم کر دیتا ہے۔

کِیا اسپورٹیج بھی دو رنگوں کا انٹیریئر رکھتی ہے کہ جسے آٹو مینوفیکچرر نے بہت خوبی سے تیار کیا ہے۔ یہ کومپیکٹ کراس اوور متعدد فیچرز رکھتی ہے کہ جن میں پاور ونڈوز، چمڑے کی تہہ رکھنے والا اسٹیئرنگ ویل وہ بھی ٹلٹ اور ٹیلی اسکوپک فیچر کے ساتھ۔ یہ ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور ایک اسمارٹ کی مع پُش اسٹارٹ سسٹم بھی رکھتی ہے۔

سیفٹی فیچرز: 

دونوں گاڑیاں جدید ٹیکنالوجیکل سیفٹی سے لیس ہیں جن میں ایڈوانس ٹریکشن کارنرنگ کنٹرول سسٹم (ATCC)، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)، بلائنڈ اسپاٹ ڈٹیکشن وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں گاڑیاں بنیادی سیفٹی فیچر کے طور پر ایئر بیگز اور سیٹ بیلٹس رکھتی ہیں۔ 

قیمت:

کِیا اسپورٹیج مقامی مارکیٹ میں FWD کے لیے 48,99,000 روپے اور AWD ویرینٹ کے لیے 53,99,000 روپے کی قیمت رکھتی ہے جبکہ ہیونڈائی پاکستان میں گاڑی باضابطہ طور پر متعارف کروائے جانے کے بعد ہی قیمت کا اعلان کرے گا۔ مقامی شعبے میں ٹکسن کی کامیابی میں اس کی قیمت بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ 

ہیونڈائی کی پاکستان میں اس آنے والی گاڑی کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟ ہمیں نیچے تبصروں میں ضرور بتائیں اور مزید آنے والی گاڑیوں کے ساتھ مختلف موجودہ گاڑیوں کے تقابل کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.