سوناٹا 2500 سی سی میں 7 لاکھ میں کون سے اضافی فیچرز دئیے گئے ہیں؟

0 4,955

ہیوںڈائی کی جانب سے سوناٹا کار کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہم نے بتا دیا تھا کہ سوناٹا کے دو ویرینٹس آ رہے ہیں۔ ہمیں سوناٹا کی لیک ہونے والی تصاویر بھی موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ہم نےمقامی سطح پر تیار کی جانے والی سوناٹا کار کی متوقع قیمتوں کے بارے بھی بات کی تھی جو کہ آج کمپنی کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے کافی قریب پائی جاتی ہیں۔ سوناٹا کے دونوں ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں ویرینٹس کے درمیان 7 لاکھ روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔ ایسے میں یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ 2500 سی سی سوناٹا میں ایسے کون سے ہیں جن کے باعث اس ویرینٹ کی قیمت سات لاکھ روپے اضافی رکھی گئی ہے۔

سب سے پہلے یہ کہ 2.5L ویرینت کا انجن کافی پاورفل ہے جو 180 ہارس پاور اور 232Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ 2000 سی سی انجن پر مشتمل انجن 152 ہارس پاور اور 152Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

2500 سی سی گاڑی میں پائے جانے والے اضآفی فیچرز یہ ہیں:

آٹو ڑیٹریکٹیبل رئیر شیڈ

2500 سی سی کی رئیر ونڈو کیلئے آٹو ڑیٹریکٹیبل شیڈ دیا گیا ہے۔ بٹن دبانے پر شیڈ رئیر ونڈو کو ڈھانپ دے گا جس سے گاڑی میں دھوپ نہیں ہو سکے گی۔

ہیڈ اَپ ڈسپلے

اس گاڑی کا دوسرا فیچر ہیڈ اَپ ڈسپلے ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ تمام معلومات ونڈ شیلڈ پر ٹرانسپیرنٹ امیج کی طرح نظر آئے گی یعنی گاڑی کی سپیڈ، نیوی گیشن اور دیگر سیفٹی انفارمیشن ونڈ شیلڈ پر دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے علاوہ آپ ٹچ سکرین کے ذریعے اس فیچر کو آن یا آف بھی کر سکتے ہیں یہاں تک کہ ڈسپلے کہاں ظاہر ہو اور آپ وہاں کون سی معلومات دیکھنا چاہتے ہیں اس کو بھی اپنی مرضی کے مطابق  سیٹ کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کا مقصد ڈرائیور کے آئی لیول پر معلومات کو ظاہر کرنا ہے تاکہ اسے سامنے سڑک کے علاوہ دیکھنے کی ضرورت نہ محسوس ہو۔

Hyundai Sonata HUD

6 ائیر بیگز

اس گاڑی میں دیا گیا آخری اضافی فیچر یہ ہے کہ اس میں 6 ائیر بیگز ہیں جو کہ کار کو مزید محفوظ بناتے ہیں۔

لہذا آپ کو 2500 سی سی سوناٹا میں درج بالا تین خصوصیات کیسی لگیں؟ کیا آپ کوکیا لگتا ہے کہ ان تین فیچرز کے بدلے گاڑی کی قیمت میں سات لاکھ روپے کا اضافہ درست ہے؟ آپ اس گاڑی کو 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.