کیا سوزوکی مہران دوبارہ لانچ ہو رہی ہے؟

0 7,933

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں مہران(The Boss)  سے متعلق ایک سنسنی خیز خبر کافی گردش کر رہی ہے۔ کئی میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستانیوں کی پسندیدہ اور ملک کی سب سے مشہور کار مہران ایک بار پھر لانچ کی جا رہی ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس دیکھی جا رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک سوزوکی AC کے ساتھ “The Boss” یعنی مہران کے بیس ویرینٹ کو 825000 روپے میں دوبارہ لانچ کر رہی ہے۔ مہران کے مداح اور دیگر صارفین اس خبر کافی پرجوش نظر آتے ہیں، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ سچ ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مستند خبریں آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، اس لیے ہم نے خود تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔

کیا یہ سچ ہے؟

ہمارے معتبر ذرائع نے ہمیں بتایا کہ یہ خبر سراسر جعلی اور غلط ہے، مہران کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کار کو دوبارہ لانچ کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے ایک مکمل تکنیکی طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔ مختصراً، ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ مہران مقامی سڑکوں پر واپس نہیں آ رہی اور مستقبل قریب میں کمپنی اس طرز کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

ایک اور پہلو جو اس خبر کو جعلی ثابت کرتا ہے وہ اس گاڑی کی قیمت ہے۔ 2019 میں جب مہران کو بند کیا گیا تو اس کی قیمت 880000 روپے تھی۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے کہ سوزوکی اسے کم قیمت پر اور AC کے ساتھ دوبارہ لانچ کر سکے۔ اگر کسی بھی صورت میں اس گاڑی کو دوبارہ لانچ کیا گیا تو اس کی قیمت تقریباً 13 سے 14 لاکھ روپے ہوگی۔

فی الحال، اگر آپ واقعی سوزوکی مہران سے محبت کرتے ہیں، تو پاک ویلز کے استعمال شدہ کار سیکشن پر جائیں اور اپنی پسندیدی مہران خریدیں۔

اس خبر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا سوزوکی کو مہران کو پاکستان میں دوبارہ لانچ کرنا چاہیے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.