کِیا سٹونک پر صارفین کا مثبت ردعمل کا اظہار

0 431

کِیا سٹونک کو چند روز قبل بروز جمعہ کِیا لکی موٹرز نے رونمائی کیلئے پیش کیا۔ اس بی سیگمنٹ سب کومپیٹک کراس اوور ایس یو وی کے دو ویریںٹس سٹونک ایکس اور سٹونک ایکس پلس لانچ کیے گئے ہیں۔  سٹونک ایکس کی قیمت 3660000 روپے جبکہ سٹونک ایکس پلس کی قیمت 3880000 روپے ہے۔

کمپنی نے کل گاڑی کی بکنگ کا آغاز کیا اور ذرائع کے مطابق کسٹمرز کی بڑی تعداد نے ڈیلرشپ کا رخ کیا اور گاڑیاں بُک کر لیں۔

کِیا سٹونک کے تمام یونٹس بُک کر لیے گیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کِیا نے اس پہلے مرحلے میں سٹونک کے 500 CKD یونٹس تیار کیے اور وہ تمام 500 یونٹس ایک دن کے اندر بک ہوچکے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ گاڑی ملک میں سڑکوں پر آنے سے قبل ہی کامیاب ترین گاڑی قرار پائی ہے۔ امید ہے کہ جلد اس گاڑی کو مقامی سڑکوں پر دوڑت دیکھا جائے گا کیونکہ اس کار کی ڈیلیوری ٹائم صرف 1 ماہ ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کِیا لکی موٹرز آج اس گاڑی کی بکنگ بند ہونے کا اعلان کر سکتی ہے اور اس ممکنہ اعلان کی وجہ خریداروں کا مثبت ردعمل ہے جو کہ مقامی مارکیٹ میں سٹونک کے لیے ایک بہترین آغاز ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ڈرائیونگ اور سفر کے لیے ایک بہترین گاڑی ثابت ہوگی۔

اس کے علاوہ ہم کِیا سٹونک ایکس پلس کا پہلا ریوئیو لے کر آئے ہیں جس میں گاڑی کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر اور پاور ٹرین پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل دیکھ سکتے ہیں اور یہ ریوئیو دیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس ریوئیو سے آپ کو اس نئی کار کو خریدنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch the Review Here:

What do you think about the car? Have you booked one? Do you think it will be a success or not? Share your thoughts in comments section.

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.