میٹرو E8S الیکٹرک سکوٹر کا تفصیلی ریوئیو

0 1,237

اس بلاگ میں ہم ایک اور الیکٹرک سکوٹر جس کا نام میٹرو E8S ہے، کا تفصیلی ریوئیو لے کر آئے ہیں جو دیکھنے میں سٹائلش ہونے کے علاوہ سستا بھی ہے۔ آئیے اس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلی نظر میں، یہ اپنے بلیک اور سِلور رنگ کے ساتھ نمایاں نظر آتا ہے۔ فرنٹ پلاسٹک مڈگارڈ اور شاک کے اوپر ربڑ بوٹس دئیے گئے ہیں جو ڈرائیور کو اس کو آرام دہ ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سکوٹر میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، ہائی بیم اور لو بیم، سٹائلش پارکنگ لائٹ، کلسٹر پینل کے تحفظ کے لیے ایک ویزر، قابل اعتماد شاکس اور ایک چھوٹا R310 ٹائر بھی دیا گیا ہے۔

اس کا جدید کلسٹر پینل بیٹری کے اعداد و شمار اور ڈرائیونگ موڈز دکھاتا ہے۔ بائیں سٹیئرنگ پر ہارن اور بیم سوئچ دیا گیا ہے جبکہ دائیں طرف پر ہیزرڈ لائٹس، پارکنگ لائٹس، اور اسپیڈ موڈ بٹن موجود ہیں۔ یہ ای بائک ایک چارجنگ پورٹ، موبائل چارجنگ کے لیے USB سلاٹ، اور فون سٹوریج پاکٹ کے ساتھ ساتھ گروسری کے لیے موزوں فولڈ ایبل ہک بھی فراہم کرتی ہے۔ اس میں سنٹر لاکنگ کی خاص فیچر ہے، ہینڈل لاک، اور ہیلمٹ اور بیٹری چارجر رکھنے کے لیے ٹرنک کی سپیس بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ فرنٹ اور رئیر ڈسکس بریکس کے ساتھ بہترین بریکنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

بیٹری اور چارجنگ

اس میٹرو E8S میں گرافین بیٹری دی گئی ہے جو ایک چارج میں 100 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج اور 44 سے 47 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار فراہم کرتی ہے۔ تاہم 6 سے 7 گھنٹے میں چارج مکمل کرنے میں 2.5 یونٹس لگتے ہیں۔

قیمت

الیکٹرک سکوٹر میٹرو  E8Sکی قیمت 270000 روپے ہے جو روزانہ سفر کے لیے کافی سستی سواری ہے۔ آپ پاک ویلز کی آفیشل ویب سائٹ پر الیکٹرک بائکس کے دیگر ماڈل بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.