پیٹرول کی قیمت میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

0 8,348

کئی ماہ بعد پاکستان ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ یعنی آئندہ چند دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں پر ہونے والی نظر ثانی میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 289.25 روپے ہو جائے گی۔

دریں اثنا، ڈیزل کی قیمت میں 0.86 روپے فی لیٹر کا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 285.56 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر اگلے پندرہ دن کے لیے 287.33 روپے ہو سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ؟

اس اقدام کی وجوہات یا جو چیز نے نئی آنے ہونے والی حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر مجبور کر سکتی ہے وہ بنیادی طور پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کی سفارش ہے جس کے بعد حکومت کو بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

مزید برآں، ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ حکومت پیٹرولیم لیوی60 روپے سے بڑھا کر  100روپے فی لیٹر لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی نے حالیہ برسوں میں (خاص طور پر 2023 میں بڑے اضافے کے ساتھ) مختلف اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

ابتدائی طور پر پیٹرولیم لیوی جولائی 2022 میں 20 روپے فی لیٹر تھی جو کہ بعدازاں نومبر میں بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی جو ستمبر 2023 تک مزید بڑھا کر 60 فی لیٹر کر دی گئی۔ فی الحال، حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر لیوی لے رہی ہے جو قانون کے تحت حد سے زیادہ ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.