نئی لوکل سوزوکی ایوری کے آفیشل فیچرز اور دیگر خصوصیات

0 8,337

پاکستان میں دو سال کے طویل انتظار کے بعد، سوزوکی پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار شدہ مِنی وین، سوزوکی ایوری لانچ کر دی ہے۔ گاڑی کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں کار کمپنی کے اعلیٰ حکام اور ملک بھر کے ڈیلرز نے شرکت کی۔ سوزوکی بولان، جو کہ چار دہائیوں پرانی گاڑی تھی، کی پیداوار بند ہونے کے بعد اس نئی گاڑی کو باقاعدہ لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایوری کی لانچنگ کے حوالے سے کافی ہلچل رہی ہے، گاڑی کو سوزوکی کی ڈیلرشپس پر لے جایا جاتا ہوا دیکھا گیا۔ بعدازاں، اس کے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی لیک ہوئیں۔

کمپنی نے نئی ایوری کو دو ویریئنٹس میں متعارف کرایا ہے یعنی وی ایکس اور وی ایکس آر وی وی ٹی۔ یہاں اس نئے ماڈل کے آفیشل فیچرز اور دیگر خصوصیات ہیں۔

سوزوکی ایوری – آفیشل فیچرز اور دیگر خصوصیات

ایکسٹیرئیر

اگر آپ گاڑی کے ایکسٹیرئیر کا ڈیزائن دیکھیں تو اس کا باکسی ڈیزائن ہے، جو کہ زیادہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ یہ ایک “Kei” کار ڈیزائن ہے، جبکہ دیگر اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • ملٹی ریفلیکٹر ہیلو جن ہیڈلائٹس کے ساتھ مینول ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ
  • چھوٹی سی گرِل جس میں دو اِن ٹیک اور تین ائیر اِن ٹیک ہیں
  • سلائڈنگ ڈورز
  • کی لیس انٹری (صرف ٹاپ ویریئنٹ)
  • لو ماؤنٹڈ ریکٹینگولر ٹیل لائٹس
  • واشر کیساتھ رئیر وائپر (صرف ٹاپ ویریئنٹ)
  • 12 انچ سٹیل ویلز

گاڑی کا سائز

  • لمبائی: 3395 ملی میٹر
  • چوڑائی: 1475 ملی میٹر
  • اونچائی: 1895 ملی میٹر
  • گراؤنڈ کلیئرنس: 150 ملی میٹر
  • لگیج کی لمبائی: 1910 ملی میٹر
  • لگیج کی چوڑائی: 1320 ملی میٹر
  • لگیج روم: 1240 ملی میٹر
  • لوڈنگ کیپیسٹی: 350 کلوگرام

انٹیرئیر

گاڑی کے اندر داخل ہوتے ہی آپ کو درج ذیل خصوصیات نظر آئیں گی:

  • پاور سٹیئرنگ
  • کی لیس انٹری
  • 12 وی ساکٹ
  • فرنٹ آٹو ونڈوز (صرف ٹاپ ویریئنٹ میں)
  • ٹو ٹون انٹیرئیر ڈیزائن (ڈارک اور لائٹ گرے)
  • فرنٹ ایںڈ رئیر فیبرک سیٹس
  • فرنٹ سیٹ ایڈجسٹمنٹ (4 وے)
  • سنگل زون اے سی
  • 2 کپ ہولڈرز
  • ٹیونر (یو ایس بی، ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ریڈیو، بلوٹوتھ، ایف ایم، اے یو ایکس + فاسٹ چارجنگ) (صرف ٹاپ ویریئنٹ میں)
  • دو سپیکرز (فرنٹ)
  • فرنٹ سیٹ فولڈنگ
  • سپیئر ٹائر
  • رئیر فولڈ ایبل سیٹس

سیفٹی فیچرز

سوزوکی ایوری کی حفاظتی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اے بی ایس + ای بی ڈی
  • دو ایئر بیگز
  • پانچ سیٹ بیلٹس
  • ٹیکٹ باڈی
  • ہیڈ امپیکٹ لائٹن سٹرکچر انٹیریئر
  • اموبیلائزر
  • چائلڈ لاک
  • سکیورٹی الارم (ٹاپ ویریئنٹ)
  • اینٹی پنچ ونڈو (ٹاپ ویریئنٹ)

پرفارمنس

سوزوکی ایوری میں 660 سی سی وی وی ٹی انجن لگا ہوا ہے جو 5 سپیڈ مینول ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ یہ انجن 43 ہارس پاور 5700 آر پی ایم اور 58 نیوٹن میٹر ٹارک 3700 آر پی ایم پر پیدا کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ہم گاڑی کی قیمت، بُکنگ اور ڈلیوری کی تفصیلات بھی جلد شیئر کریں گے۔

آپ سوزوکی ایوری کے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں؟ کیا یہ گاڑی کامیاب ہو گی یا ناکام؟ اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں ضرور دیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.