ہنڈا HR-V میں 6-4 لاکھ میں ملنے والے اضافی فیچرز

0 6,536

ہنڈا نے پاکستان میں  HR-Vکے دو ویریںٹس لانچ کیے ہیں جن میں VTi اور VTi-S شامل ہیں۔ دونوں ویرینٹس میں فیچرز سے متعلق کچھ فرق پایا جاتا ہے جیسا کہ وائرلیس چارجر، ایل ای ڈی فوگ لیمپس، الائے ویل کا رنگ، فیبرک سیٹ اور انفوٹینمنٹ سسٹم۔ اسی فرق کی وجہ سے دونوں ویرینٹس کی قیمتوں میں فرق بھی پایا جاتا ہے۔

ہونڈا اٹلس نے صارفین کے لیے VTi اور VTi S دونوں ویریںٹس میں کچھ آپشنل فیچرز پیش کیے ہیں ظاہر ہے، صارفین کو گاڑی میں یہ فیچرز حاصل کرنے کے لیے اضافی قیمت ادا کرنی پڑے گی ہے۔ ہنڈا اٹلس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ لاگت 4 سے 6  لاکھ  روپے کئے درمیان ہوگی۔

ہنڈا HR-V VTi میں دئیے گئے آپشنل فیچرز

کمپنی نے ہائی گریڈ سیٹس، 9 انچ اینڈرائیڈ نیویگیشن سسٹم، رئیر کیمرہ، فرنٹ فوگ لائٹ، اور فلور میٹس نے جیسے آپشنل فیچرز پیش کیے ہیں۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر فیچرز اور ان کی قیمتوں کو شیئر کیا ہے، مثال کے طور پر، اینڈرائیڈ سسٹم کیلئے لاگت 90000 روپے ہوگی۔ رئیر کیمرے کیلئے 10000 روپے جبکہ فرنٹ فوگ لائٹس کیلئے آپ کو 20000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

آپشنل فیچرز اور ان کی لاگت کی فہرست یہ ہے۔

Honda HR-V VTi optional features

ہنڈا HR-V VTi-S کے آپشنل فیچرز

ہنڈا اٹلس اپنے ٹاپ ویرینٹ میں متعدد آپشنل فیچرز پیش کر رہا ہے۔ اس پیشکش میں 2 ٹون ایکسٹریئر کارنیلین ریڈ کلر، ڈور ویزر، کارگو ٹرے، فرنٹ انڈر اسپوئلر گارنش (آرڈر بیسڈ) اور رئیر انڈر گارنش (آرڈر بیسڈ) جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

بیرونی رنگ کی قیمت 25000 روپے ہے جبکہ ڈور ویزر کا ریٹ بھی 25000 روپے ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ انڈر سپوئلر گارنش پر آپ کی لاگت 100000 روپے آئے گی۔

آپشنل فیچرز اور ان کے ریٹس کی مکمل فہرست یہ ہے۔

Honda HR-V VTi S optional features

آپ اپنی نئی ہنڈا HR-V کی بکنگ کے دوران یہ آپشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا، اپنی قریبی ڈیلرشپ پر جائیں اور گاڑی بُک کروائیں۔

آپ ان آپشنل فیچرز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ان کی قیمتیں جائز ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.