پاکستان کی پہلی الیکٹرک ہمر (Hummer) کا ریوئیو

0 2,445

آج ہم آپ کیلئے پاکستان کے سب سے پہلی الیکٹرک ہمر کا واک اراؤنڈ ریوئیو لے کر آئے ہیں جو کہ دیکھنے میں انتہائی خوبصورت اور پاورفُل ٹرک ہے۔ یہ ٹویوٹا ٹنڈرا، فورڈ F-150 اور ٹیسلا سائبر ٹرک کا مقابلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہمر H1 کانسیپٹ ایم پی وی پہلی بار 1983 میں لانچ کیا گیا تھا جب پینٹاگون نے AM جنرل کے ساتھ 1 بلین ڈالر میں 55000 ٹرک فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ایک ایسی گاڑی تھی جو میدان جنگ میں فوجی ٹینکوں کے استعمال کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ٹرک پہلی بار عراق جنگ کے دوران ٹیلی ویژن پر دیکھا گیا تھا۔ بعدازاں 1992 میں یہ بڑے پیمانے پر بنایا گیا۔ 1999 میں جب AM جنرل کو جنرل موٹرز نے خرید لیا تو اسے بیرونی اور اندرونی تبدیلیوں کے ساتھ H2 اور H3 کا نام دیا گیا۔ 2010 کے بعد کمپنی نے اس کی فروخت میں زبردست کمی دیکھی ہے اور سوچا کہ اس ٹرک کو الیکٹرک ٹرک کے طور پر دوبارہ سامنے لایا جائے۔

ریوئیو

یہ سپر ٹرک ڈوئل موٹر اور ٹرائی موٹر آل وہیل ڈرائیوز میں دستیاب ہے۔ تاہم، جس کا ہم نے ریوئیو کیا وہ ایک ٹرائی موٹر آپشن ہے جو 1000 ہارس  پاور اور 1200 lb.-ft ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ڈوئل موٹر آپشن 570 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ اس سُپر ٹرک کا وزن تقریباً 5 ٹن ہے۔

بیٹری اور پرفارمنس

اس الیکٹرک ہمر میں 350 واٹ فاسٹ چارجنگ ہے جس کے ساتھ ایک بیٹری پیک ہے جو اس ٹرک کے وزن کے بڑے تناسب پر مشتمل ہے۔ ٹرائی موٹر ماڈل 3.3 سیکنڈ میں 0 سے 60 کی سپر فاسٹ ایکسلریشن کے ساتھ 616 کلومیٹر ڈرائیونگ رینج دیتا ہے، جب کہ ڈوئل موٹر ماڈل کی رینج 500 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اونچائی کو ایڈجسٹ کرنے والا ایئر سسپنشن، ریئر ایکسل سٹیئرنگ، کریب کرال فیچر اور ایک سپر کروز جیسے فیچرز موجود ہیں۔ یہ EV ٹرک حفاظتی فیچرز اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے، جس میں چار سن روف جبکہ انٹیرئیر کافی پریمیم ہے۔

 ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.