سٹونک ایکس/ کرولا SE / سوِک 1.8L – تفصیلی تجزیہ

0 2,453

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کِیا سٹونک مارکیٹ میں آںے والی نئی گاڑی ہے جسے کِیا لکی موٹرز نے حال ہی میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے مارکیٹ میں اس گاڑی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم کِیا سٹونک ایکس، 1600 سی سی ٹویوٹا کرولا ایکس سپیشل ایڈیشن اور 1800 سی سی ہنڈا سوِک i-VTEC کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس جائزے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ان تینوں گاڑیوں کی قیمت کسی حد تک ملتی جلتی ہے اور یہ لوئر بیس ویرینٹس ہیں۔

پیمائش

کِیا سٹونک کی لمبائی 4140 ملی میٹر، چوڑائی 1760، اونچائی 1500 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2580 ملی میٹر ہے۔ اسی طرح کرولا کی لمبائی 4620 ملی میٹر، چوڑائی 1775 ملی میٹر، اونچائی 1475 ملی میٹر اور ویل بیس 2700 ملی میٹر ہے۔  سوِک کی لمبائی 4630 ملی میٹر، چوڑائی 1799 ملی میٹر، اونچائی 1433 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2700 ملی میٹر ہے۔

آخر میں گراؤنڈ کلئیرنس کی بات کریں تو سٹونک کی گراؤنڈ کلئیرنس 165 ملی میٹر ، کرولا کی 175 ملی میٹر جبکہ سوِک کی 153 ملی میٹر ہے۔ اس موازنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرولا اور سوک سٹونک سے زیادہ لمبی اور چوڑی ہیں جبکہ سٹونک ان دونوں گاڑیوں سے زیادہ اونچی ہے۔ دوسری جانب سوِک کی گراؤنڈ کلئیرنس اِن دونوں گاڑیوں سے کم ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

کِیا سٹونک میں 1.4L MPI انجن دیا گی ہے جو 98 ہارس پاور اور 132Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح کرولا میں 1.6L SFI انجن دیا گیا جو 120 ہارس پاور اور 154Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سوِک میں 1.8L PFI انجن دیا گیا ہے جو 138 ہارس پاور اور 169Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موازنے سے واضح ہوتا ہے کہ سٹونک کا انجن ان دونوں گاڑیوں سے کم پاورفُل ہے۔

اسی طرح ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو سٹونک میں 6 سپیڈ آٹومیٹک، کرولا میں 4 سپیڈ آٹومیٹک جبکہ سوِک میں CVT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ اس طرح یہاں سوِک کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

ایکسٹیرئیر

سٹونک میں بائی فنکشن پروجیکشن ہیلوجن ہیڈ لائٹس دی گئی ہیں۔ اسی طرح کرولا میں ایل ای ڈی پروجیکشن جبکہ سوِک میں پروجیکٹر ہیلوجن ہیڈ لائٹس نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ سٹونک میں رئیر لیمپس ہیلوجن ہیں جبکہ کرولا اور سوِک میں ایل ای ڈی رئیر لیمپس نظر آتے ہیں۔ ان تینوں گاڑیوں میں DRLs دئیے گئی ہیں۔

فوگ لیمپس کی بات کی جائے تو کِیا سٹونک میں ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں جو کہ کرولا اور سوِک میں آفر نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ سٹونک میں 15 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح کرولا میں 16 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں جبکہ سوِک میں پلاسٹک کوَر کیساتھ 16 انچ کے ویلز نظر آتے ہیں۔ ان تینوں گاڑیوں میں سپئیر ٹائرز دئیے گئے ہیں۔

انٹیرئیر

اِن تینوں گاڑیوں میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپِک سٹیرنگ وہیل دیا گیا ہے جبکہ کرولا اور سٹونک میں سٹیرنگ وہیل پر میڈیا بٹنز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سٹونک ایکس میں 3.5 انچ کی TFT دی گئی ہے جبکہ کرولا میں اس کا سائز 2.2 انچ ہے اور سوِک میں رنگین TFT دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سٹونک میں انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین کا سائز 8 انچ اور کرولا میں 9 انچ ہے جبکہ سوِک میں صرف آڈیو سسٹم دیا گیا ہے۔

اسی طرح تینوں گاڑیوں میں مینوئل ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ اور فیبرک سیٹس دی گئی ہیں۔

کمفرٹ

ان تینوں گاڑیوں میں آٹو ائیر کنڈیشن دیا گیا ہے جبکہ پارکنگ سینسرز موجود نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کِیا سٹونک اور کرولا میں کروز کنٹرول بھی نہیں دیا گیا جبکہ سوِک میں یہ فیچر نظر آتا ہے۔ ٹویوٹا اور ہںڈا سوِک میں پش سٹارٹ کا آپشن دیا گیا ہے جبکہ سٹونک میں ایسا کوئی فیچر نظر نہیں آتا۔ مزید برآں، صرف کرولا میں رئیر سینسرز کا فیچر نظرآتا ہے جبکہ ان تینوں گاڑیوں میں امموبلائزر بھی دیا گیا ہے۔ سٹونک میں ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کرولا اور سوک میں نہیں دیا گیا۔

سیفٹی

سٹونک میں 6 ائیر بیگز دئیے گئے ہیں جبکہ کرولا اور سوک میں 2 ائیر بیگز نظر آتے ہیں۔ ان تینوں گاڑیوں میں وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹریبیوشن، ٹریکشن کنٹرول اور 5 سیٹ بیلٹس دی گئی ہیں۔

قیمت

کِیا سٹونک کی قیمت 3660000 روپے ہے۔ اسی طرح کرولا سپیشل ایڈیشن کی 3599000 روپے جبکہ سوک کی قیمت 3614000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.