کیا ٹینک 500 ٹویوٹا لینڈ کروزر کا متبادل ہے؟ فرسٹ لُک ریوئیو

0 1,325

سازگار موٹرز نے گریٹ وال موٹرز کی شراکت سے پاکستان میں ٹینک 500 لانچ کیا ہے جس کا براہ راست حریف ٹویوٹا لینڈ کروزر ہے۔ اس کی قیمت بھی ٹویوٹا لینڈ کروزر سے کافی کم۔ یہ گاڑی نہ تو طاقت میں اور نہ ہی ٹیکنیکلی  لینڈ کروزر سے کم ہے۔ اس میں دئیے گئے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں مزید پڑھنے ہم آپ کے لیے اس کا فرسٹ لُک ریوئیو لائے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کا فرنٹ پروفائل ٹویوٹا ٹنڈرا ڈاج اور RAM ٹرکس سے متاثر نظر آتا ہے جو کہ کافی سپورٹی بھی نظر آتا ہے جبکہ 20 انچ کے رمز، انڈیکیٹرز کے ساتھ سائیڈ مررز اور دیگر فیچرز گاڑی کو کافی سپورٹی لُک دیتے ہیں۔ رئیر پروفائل پر گریٹ وال موٹرز کی بیجنگ، SS شیٹ، ڈفیوزر اور پارکنگ سینسر ایس یو وی کی شکل کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

انٹیرئیر

گاڑی کا اندرونی حصہ بینٹلی کی طرح لگتا ہے۔ اس میں دیا گیا سِٹنگ ارینجمنٹ، پریمیم انٹیریئر، اور کاک پٹ نظر آنے والا کیبن آپ کو ایک پرتعیش احساس دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی بوٹ اسپیس کو بڑھانے کے لیے آٹومیٹک سپلِٹنگ بیک سیٹ آپشن کے ساتھ آتی ہے جبکہ فیچرز یہ ہیں:

  • رئیر آرم ریسٹ
  • بیسٹ سیٹ کُشننگ
  • ریڈنگ لائٹ
  • یوایس بی پورٹس
  • رئیر اے سی وینٹ
  • سن گلاس سٹوریج
  • مینوئل ونڈو کرٹین
  • انفنیٹی ساؤنڈ سسٹم
  • لمبر سپورٹ اور میموری فنکشن کے ساتھ 8 وے ایڈجسٹ
  • مساجر سیٹس
  • بیٹری سٹیٹس کے ساتھ 14 انچ کی انفو سکرین
  • پیڈل شفٹرز
  • 13 انچ سپیڈومیٹر
  • ٹیلی سکوپک ایںڈ ڈائنامک سٹیرنگ
  • سن روف
  • ہیڈ اپ ڈسپلے
  • اینڈرائیڈ آٹو، ایپل کار پلے
  • گیئر نوب

انجن اور پرفارمنس

ٹینک 500 میں 2 لیٹر ٹربو ہائبرڈ انجن ہے جس میں HEV ٹیکنالوجی ہے جو 345 ہارس پاور اور 680 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ گاڑی کے دو مختلف ویرینٹس آتے ہیں جن میں پیٹرول اور ہائبرڈ ویرینٹس شامل ہیں جبکہ اس کی فیول ایوریج 9 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

قیمت اور وارنٹی

گاڑی کی قیمت 4.5 کروڑ ہے جبکہ 6 سال یا 150000 کلومیٹر وارنٹی دی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی اور کمفرٹ

گاڑی میں بہت سے حفاطتی فیچرز دئیئے گئے ہیں۔ یہ HAVAL میں دستیاب تمام ADAS فیچرز کے ساتھ آتا ہے، جیسا کہ انٹیلیجنٹ ٹرننگ اسسٹ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، ریڈار، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، پارکنگ سینسرز، اور 360 ڈگری کیمرہ وغیرہ۔

 ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.