30 افراد جیتیں گے سوزوکی آلٹو 660cc بغیر بقایا ادائیگی کے

0 297

آلٹو 660cc کی رونمائی کے ساتھ پاک سوزوکی زیادہ سے زیادہ صارفین کو نئی آنے والی گاڑی بک کروانے کی جانب مائل کرنے کے لیے ایک دلچسپ آفر لایا ہے۔ سوزوکی آلٹو 660cc ایک زبردست تاثر تخلیق کر سکتی ہے کیونکہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پہلے 3,000 خریداروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 30 خوش قسمت افراد سے بقایا جات نہیں لیے جائیں گے۔

جمعے کو کمپنی نے PAAPAM کے زیر اہتمام منعقدہ پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) میں پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ 660cc انجن کی حامل گاڑی پیش کی۔ سوزوکی آلٹو 660cc متوقع طور پر جون میں پیش کی جائے گی۔

پاک سوزوکی اور اس کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے 3,000 صارفین کو ترجیحی ڈلیوری دی جائے گی ساتھ ہی 14 جون 2018ء تک تعارفی قیمت کا فائدہ بھی ملے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے 3,000 خریدار قرعہ اندازی سے گزریں گے اور 30 خوش قسمت افراد کو بقایا جات ادا کیے بغیر یہ 660cc ہیچ بیک ملنے کا موقع ملے گا۔

دریں اثناء، کمپنی کہتی ہے کہ یہ ایک ایندھن کی بچت دینے والی اور جدید ڈیزائن کی حامل کشادہ گاڑی پیش کر رہا ہے۔ کمپنی 3 سال یا 60،000 کلومیٹر کی وارنٹی بھی پیش کر رہی ہے۔

پہلا نظارہ:

متوقع لانچ اور قیمت

ان سوزوکی 660cc آلٹو 2019ء ویریئنٹس کی بکنگ 5 لاکھ روپے سے شروع کردی گئی ہے جبکہ کل قیمت کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

پاک سوزکی مبینہ طور پر جون 2019ء میں آلٹو ویریئنٹس لانچ کرے گا۔ تبھی سوزوکی 660cc آلٹو کی قیمتوں کا اعلان لانچ کے دوران ہوگا۔ اندازوں کے مطابق سوزوکی آلٹو 2019ء کی ابتدائی قیمت تقریباً 9.65 لاکھ روپے ہوگی اور یہ 12 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

ویریئنٹس، خصوصیات اور تفصیلات

گو کہ گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، توقع ہے کہ سوزوکی 660cc آلٹو کے تین ممکنہ ویریئنٹس ہوں گے، جن میں شامل ہیں:

سوزوکی آلٹو VX (بغیر AC کے)

سوزوکی آلٹو VXR(AC کے ساتھ)

سوزوکی آلٹو VXL AGS(AC اور آٹو گیئر شفٹ کے ساتھ)

پاک ویلز نے ڈسپلے پر موجود آلٹو 2019ء کے VXL ماڈل کا جائزہ لیا تھا جس میں آٹو گیئر شفٹ (AGS) اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) شامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اس وقت سوزوکی کلٹس میں موجود ہے۔ اس میں دو ایئر بیگز بھی ہیں۔ آلٹو کے کسی ویریئنٹ میں الائے رِمز نہیں۔ آلٹو VXL میں دروازوں، کھڑکیوں اور انٹیریئر کا معیار بہترین ویریئنٹ کی سوزوکی ویگن آر اور کلٹس جیسا ہے۔

دوسری جانب آلٹو 2019ء کا VX ویرئنٹ ممکنہ طور پر AC، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور دیگر فیچر کے ساتھ نہیں۔ سوزوکی آلٹو VXR ویریئنٹ میں AC ہوگا، لیکن دیگر خصوصیات و تفصیلات کی تصدیق نہیں ہو پائی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.