چھ لاکھ روپے سے کم میں آنے والی پانچ سوزوکی کاریں

0 10,678

ہم پاکستانی ایسی گاڑیوں کے شوقین ہیں جو زیادہ مسئلے نہ کریں اور لمبے عرصے تک چلیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں جاپانی کمپنیوں نے خوب ترقی کی۔ انہی میں سے ایک کمپنی سوزوکی کی بنائی گئی پانچ گاڑیوں کی ایسی فہرست بنائي ہے جو پاکستان میں 6 لاکھ روپے تک میں خریدی جا سکتی ہیں اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو اپنی ترجیح کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے اور کار خریدنے میں آسانی ہو۔ 

آئیے زیادہ دیر نہيں لگاتے اور چلتے ہیں ان گاڑیوں کی طرف: 

سوزوکی بلینو 

دوسری سوزوکی کاروں کی طرح بلینو بھی گاڑیوں کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہے حالانکہ اس کی پیداوار کو بند ہوئے عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ ایک کشادہ گاڑی ہے اور بہترین فیملی کاروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس میں وہ تمام بہترین فیچرز موجود ہیں جو کسی بھی گاڑی میں ہونے چاہئیں، جیسا کہ پاور وِنڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور پاور مررز وغیرہ۔ آپ 6 لاکھ روپے کے اندر اندر بلینو حاصل کر سکتے ہیں۔ 

سوزوکی آلٹو 

سوزوکی آلٹو نے پاکستان میں بہت مقبولیت اور شہرت سمیٹی ہے۔ 1000cc انجن کی یہ گاڑی مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آئی۔ اس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور پاور مررز تو نہیں ہیں لیکن ایک بجٹ کار ہونے کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال کی لاگت کم اور ایندھن کی بچت زیادہ ہے۔

سوزوکی آلٹو اچھی کارکردگی پیش کرنے والی کار ہے۔ سوزوکی کلٹس کے مقابلے میں یہ نسبتاً چھوٹی اور ہلکی باڈی رکھتی ہے لیکن انجن ویسا ہی 1000cc کا ہے۔ یہی انجن گاڑی میں ایندھن بچت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ سوزوکی آلٹو پاکستانی مارکیٹ سے غائب ہو گئی تھی یہاں تک کہ پاک سوزوکی نے اسے چھوٹی باڈی اور چھوٹے 660cc کے انجن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پیش کیا ہے۔ 

سوزوکی مہران 

سوزوکی مہران پاکستان کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک رہی ہے۔ یہ گاڑی روزمرہ استعمال میں سستی پڑتی ہے اور شہروں کی چھوٹی گلیوں میں بھی اسے گھمانا آسان ہے۔ یہ 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے حامل 800cc انجن کے ساتھ آتی ہے۔ اس میں پاور وِنڈوز، پاور اسٹیئرنگ، پاور مررز اور ایئر بیگز جیسے فیچرز نہیں ہوتے۔ 

سوزوکی خیبر 

سوزوکی کلٹس سے پہلے پاکستان میں سوزوکی خیبر پیش کی گئی تھی جو تقریباً اسی شکل اور سائز کی تھی۔ آپ 6 لاکھ روپے کے بجٹ میں ایک اچھی کنڈیشن کی سوزوکی خیبر حاصل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی خیبر مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1000cc انجن کے ساتھ آتی ہے۔ اس میں باآسانی پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں اور اس کے انٹیریئر میں کافی گنجائش ہے۔ کیونکہ یہ ایک پرانی کار ہے اس لیے فیچرز کی تعداد بھی محدود ہے۔ البتہ یہ ایئر کنڈیشننگ اور کیسٹ پلیئر کے ساتھ ضرور آئی تھی۔ اپنی سادہ شکل و صورت اور اچھی بلڈ کوالٹی کی وجہ سے خیبر روزمرہ چلانے کے لیے ایک سستی گاڑی ہے اور اسے لمبے فاصلے پر چلانا بھی جیب پر ہلکا پڑتا ہے۔ 

سوزوکی کلٹس 

سوزوکی کلٹس کی پہلی جنریشن بھی پاکستان کے آٹو سیکٹر میں آتے ہی مشہور ہوگئی تھی۔ سوزوکی کلٹس مینوئل ٹرانسمیشن رکھنے والے 1000cc کے انجن کے ساتھ آئی۔ سوزوکی کلٹس کے پرانے ویرینٹس 6,00,000 روپے کے بجٹ میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ 6 لاکھ روپے سے کم  قیمت پر کوئی کار ڈھونڈ رہے ہیں تو اچھی ری سیل مارکیٹ اور چلانے اور مرمت کی کم لاگت کی وجہ سے سوزوکی کلٹس اچھا انتخاب ہے۔ 

اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے اور مزید معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.