الحاج پاکستان میں ژونگ ٹونگ بسیں لائے گا

0 337

الحاج گروپ اور ژونگ ٹونگ کے مابین ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جو الحاج کو پاکستان میں ژونگ ٹونگ بسیں بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دے گا۔ 

بعد ازاں ایک بڑی تقریب چین میں منعقد ہوگی۔ دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار اس میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد الحاج پاکستان میں بسیں اسمبل، تشہیر اور فروخت کرنے کا کام بھرپور انداز میں شروع کر دے گا جیسا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت میں لکھا ہے۔ 

یوں ہمیں توقع ہے کہ الحاج مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے گا اور ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ مختلف سائز، سہولیات اور نشستوں کی گنجائش رکھنے والی بسوں کی اقسام دستیاب ہوں گی۔  ان ماڈلز کے بارے میں ابھی بہت زیادہ معلومات دستیاب نہیں کہ جو پاکستان میں لانچ ہونے جا رہے ہیں۔ 

ژونگ ٹونگ بس ہولڈنگ کمپنی 

ژونگ ٹونگ بس ہولڈنگ کمپنی چین میں بسیں بنانے والے ابتدائی اداروں میں سے ایک ہے کہ جس کے کُل اثاثے 7 ارب ین، خالص اثاثے 2.2 ارب ین کے جبکہ 295,900,000 شیئرز ہیں۔ اسی کمپنی نے چین کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی سیلف ڈرائیونگ بس کے باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ 

کمپنی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ٹرانس جکارتہ  کے لیے خاص طور پر تیار کردہ گاڑیاں بھی بناتی ہے۔ یہ ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرانزٹ سسٹم ہے۔ 

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ الحاج کو مبینہ طور پر وزارت صنعت و پیداوار (MOI&P) کی جانب سے گرین فیلڈ اسٹیٹس دیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی پاکستان میں پروٹون کاریں اسمبل اور تیار کرے گی۔ الحاج ملک میں فا کی گاڑیاں بھی فروخت کر رہا ہے، اس لیے یہ نیا وینچر آٹوموبائل مارکیٹ میں تنوّع لے کر آئے گا۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.