ٹرانس پشاور کی جانب سے BRT روٹ پر سائیکل شیئرنگ سسٹم متعارف

0 262

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ٹرانس پشاور کی جانب سے سائیکل شیئرنگ سسٹم شروع کردیا گیا ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت میں مسافروں کو سہولت دینے کے لیے سائیکل شیئرنگ سسٹم ٹرانس پشاور کی جانب سے اٹھایا گیا زبردست قدم ہے۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) چلانے والے ادارے ٹرانس پشاور کی جانب سے سائیکل شیئرنگ سروس کا وعدہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ہر شخص “زو فیئر کارڈ” استعمال کرکے اس سروس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 

اس کارڈ کو استعمال کرکے مسافر سائیکل کرائے پر لینے اور واپس کرنے کے قابل ہوگا۔ پشاور BRT کی پوری 28 کلومیٹرز کی مسافت پر ایک علیحدہ سائیکل لین بھی بنائی گئی ہے۔ 

ایسی سروس طلبہ کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوگی کہ جو سفر کے لیے ہمیشہ کسی سستے متبادل کی تلاش میں رہتے ہیں۔ طلبہ کو سہولت دینے کے لیے سائیکل اسٹاپ یونیورسٹی آف پشاور اور حیات آباد میں بنائے جائیں گے۔ 

اس سائیکل میں سیٹ کچھ ایسی ہے کہ مختلف قد رکھنے والے افراد اسے اپنے حساب سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ پھر یہ سائیکلیں LED لائٹس اور ریفلیکٹرز کے بھی ساتھ ہیں تاکہ رات کو باآسانی نظر آ سکیں۔ یہ سائیکل سواروں کو حادثات یا کسی ناگہانی سے بچائیں گی۔ سائیکلیں محفوظ پیڈلز کے ساتھ آئیں گی اور ان میں چین بھی نہیں ہوگی۔ سفر کا یہ طریقہ ماحول دوستی اور اس کے تحفظ کی جانب ایک زبردست قدم ہوگا۔ بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو ٹریفک اور آبادی میں اضافے کے لیے ایسے جدید ٹرانسپورٹ حل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس خاص منصوبے کو لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں بھی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اس معاملے پر اپنی رائے ہمیں نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سروس پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی متعارف کروائی جانی چاہیے؟ ایسی ہی مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.