اگست 2018ء میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں زبردست کمی

2 202

اگست 2018ء میں موٹر سائیکلوں کی فروخت جولائی 2018ء میں 1,46,158 یونٹس سے گھٹ کر 1,35,477 یونٹس تک گرگئی، یعنی ماہ-بہ-ماہ کی بنیاد پر فروخت میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا نے اگست 2018ء میں 80,012 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جبکہ گزشتہ ماہ جولائی میں انہوں نے 90,009 یونٹس فروخت کیے تھے، یعنی 11 فیصد کمی آئی۔ مزید برآں، اگر ہم اس کا تقابل گزشتہ سال کے اسی مہینے سے کریں تو ادارے نے 15,638 کم موٹر سائیکلیں فروخت کی ہیں، جو فروخت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

آگے بڑھیں تو سوزوکی نے 1901 یونٹس کے مقابلے میں 3 فیصد کمی کے ساتھ 1837 یونٹس فروخت کیے جبکہ اگر اگست 2017ء سے مقابلہ کریں تو 2018ء میں کمپنی نے 194 زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت کی ہیں۔

یاماہا نے 2123 یونٹس فروخت کیے جو 2159 کے مقابلے میں 2 فیصد کمی ہے۔ ادھر، دوسرے سب سے بڑے موٹر سائیکل بنانے اور فروخت کرنے والے ادارے یونائیٹڈ کی فروخت اگست 2018ء میں 6 فیصد کمی کے ساتھ 33,350 رہی۔ ادارے نے حال ہی میں براوو نامی ایک 800cc گاڑی بھی جاری کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا سکے۔

راوی اور روڈ پرنس نے اگست 2018ء میں بالترتیب 3073 اور 14,660 موٹر سائیکلیں فروخت کی۔

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی سے ہٹ کر دیکھیں تو مالی سال 2017-18ء میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار 12.97 فیصد اضافے کے ساتھ 28,25,073 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2016-17ء میں مقامی مینوفیکچررز کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 25,00,650 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ چند دنوں میں مارکیٹ میں کئی نئی موٹر سائیکلیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جیسا کہ بینیلی TNT 150، بینیلی TRK 502 ٹؤرر، سپر پاور کی سلطان 2500cc اور نیون M3 آل-الیکٹرک بائیک۔ مالی سال 2017-18ء میں موٹر سائیکلوں کی درآمد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جو 15.52 فیصد بڑھی ہے۔

Benelli TNT 150 White

benelli-trk-502 2

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنی رائے نیچے تبصروں میں ضرور دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.