کیا آپ جانتے ہیں: گاڑی کے ٹائرز آپ سے متعلق کیا بتاتے ہیں؟

0 223

گاڑی کے ٹائرز ڈرائیور سے متعلق بہت سی چیزیں بیان کرسکتے ہیں۔ اگر گاڑی کا ٹائر جلد گھس جائے تو اس کا مطلب ہوا کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا شوقین ہے یا پھر بریک لگانے کا کچھ زیادہ ہی شوق رکھتا ہے۔ عام طور پر جذباتی انداز سے چلائی جانے والی گاڑی کے ٹائرز کناروں سے گول ہوجاتے ہیں۔ ٹائرز کے کناروں سے مراد اس کا درمیانی حصہ (جو سڑک پر گھومتا ہے) اور دائیں و بائیں والی دیواروں کا جوڑ ہے۔

general-tyres-pakistan

گاڑی کے ٹائرز کناروں سے گول ہوجانے کا سسپنشن پر بہت منفی اثر پڑتا ہے اور اس کا خمیازہ گاڑی میں سفر کرنے والوں کو ہچکولوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائر کے مختلف حصوں سے ٹائر ٹریڈ کے گھس جانے سے بھی اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈرائیور کو سکائیڈنگ (skiding)، برق رفتاری اور بریک لگانے کا شوق ہے۔

Tyre wornout from one side

اگر گاڑی کے ٹائر پھول گیا ہے یا اس پر دراڑیں موجود ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ ڈرائیور اونچے نیچے کھڈوں سے گاڑی ٹھیک طرح نہیں گزارتا۔ عام طور پر اس کے نشانات بہت واضح ہوتے ہیں اور انہیں ٹائر کے اندر جھانک کر دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر گاڑی کا ٹائر پھول جائے یا اس پر دراڑیں نظر آنے لگیں تو بہتر ہے کہ اسے تبدیل کروالیں۔

Tyre Bulging

گاڑی کے ٹائر کو لمبے عرصے تک قابل استعمال رکھنے کے لیے ہر 5 ہزار کلومیٹر سفر کے بعد ویل الائنمنٹ لازمی چیک کروائیں۔ اس کے علاوہ 10 ہزار کلومیٹر سفر کرنے کے بعد ٹائرز کی مکمل جانچ بھی تجویز کی جاتی ہے۔ گاڑی کے ٹائر میں مناسب ہوا بھرنے کے لیے دروازے کے پینل یا پیٹرول ٹینک کے ڈھکن پر موجود ہدایات ضرور پڑھیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.