CDA اسلام آباد میں اسمارٹ ٹریفک سگنلز لگائے گی

0 125

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد بھر میں اسمارٹ ٹریفک سگنلز لگائے گی جو ٹریفک کی شدت کے حساب سے کام کریں گے۔ 

CDA کے مطابق پہلے مرحلے کا ہدف اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر 20 اسمارٹ سگنلز لگانا ہے۔ بعد ازاں پھر انہیں شہر بھر میں دو گُنا کیا جائے گا۔ 

یہ اسمارٹ ڈیوائسز آپٹیکل سینسرز سے لیس ہیں جو ٹریفک کے اعتبار سے سبز اور سرخ بتیوں کے اوقات میں تبدیلیاں کرتے ہیں۔ سینسرز گاڑیوں کی تعداد کو دیکھ کر پروسس کرتے ہیں اور اس معلومات کی بنیاد پر خودکار طور پر ٹریفک لائٹس کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہیں۔ اس سے انٹرسیکشن پر ٹریفک وارڈن کی لازمی موجودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا یا اس کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ صارفین کے انتظار کرنے کے وقت میں بھی کمی آئے گی۔ 

اس کا ہدف رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ کو رواں اور بہتر بنانا اور مختلف چوک چوراہوں پر ٹریفک جام کو کم کرنا ہے۔ مزید برآں 20 ڈسپلے ٹائمر ڈیوائسز بھی دارالحکومت کے اہم اور بڑے چوراہوں پر لگائی جائیں گی۔ 

قبل ازیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے مال روڈ، لاہور سے ایک گرین لین کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ 

سب سے بائیں جانب واقع لین کو رہنمائی کے لیے 20 میٹرز تک سبز نشان لگایا گیا تھا۔ احکامات ہیں کہ یہ مخصوص لین صرف موٹر سائیکلیں، بسیں، رکشے اور دیگر آہستہ چلنے والا ٹریفک ہی استعمال کر سکتا ہے۔ کاریں دوسری لین میں موٹر سائیکلوں یا دوسری بھاری گاڑیوں کی مداخلت کے بغیر چلیں گی۔ 

مزید برآں، مختلف اشارے اور ہدایات کے بورڈز بھی PSCA کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ 

اس بارے میں اپنی رائے ہمیں ضرور بتائیں۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.