بی ایم ڈبلیو کے طاقتور ترین موٹر سائیکل انجن پر ایک نظر

0 200

بی ایم ڈبلیو 1800cc کے ایک بڑے flat-twin موٹر سائیکل انجن پر کام تقریباً مکمل کر چکا ہے، جس کا تصور مئی کے مہینے میں پیش کیا گیا تھا اور اسے R18 کونسپٹ کا نام دیا گیا تھا۔ اس نئے انجن کے حوالے سے بہت کم تفصیلات منظرِ عام پر موجود تھیں لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔  کمپنی نے بالآخر اس منصوبے پر اپنی زبان کھول دی ہے اور آج ہم آپ کے لیے لا رہے ہیں وہ سب کچھ، جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔

گو کہ بظاہر ایسا لگتا نہیں لیکن یہ ایک مکمل جدید BMW انجن ہے۔ اسے BMW موٹریڈ ‘بِگ باکسر’ کہا گیا ہے اور ہمیں ہرگز حیرت نہیں ہوئی کہ یہ اب کمپنی کا بنایا گیا طاقتور ترین flat-twin انجن ہے۔ 

تکنیکی تفصیلات دیکھیں تو اس باکسر کا پاور آؤٹ پُٹ 4750rpm پر 90-100 bhp کے قریب متوقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ ٹارک (116lb ft) کہیں 2000-4000rpm پر ملے گا۔ چلانے والا اتنے بڑے انجن کو 5750RPM کی گردش دینے کے قابل ہوگا۔ کھڑی حالت میں یہ انجن 950RPM پر ہوتا ہے جیسا کہ اکثر کاریں ہوتی ہیں۔ 

انجن کی displacement دراصل 1798cc کے بجائے 1802cc ہے۔ دونوں سلنڈرز المونیم سے بنے ہیں اور 107mm بور اور 100mm اسٹروک رکھتے ہیں۔ انجن 110 کلو گرام کا وزن رکھتا ہے جس میں ٹرانسمیشن اور اِن ٹیک سسٹم شامل ہیں۔ 

بی ایم ڈبلیو لو-اینڈ ٹارک پر زور رکھتا ہے اور کہتا ہے کہ انجن ” زبردست طاقت” رکھتا ہے اور ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔ flywheel کی مقدار کی بدولت آپ “مثالی روانی” کی توقع رکھ سکتے ہیں، جس کی اس کیٹیگری کی موٹر سائیکلوں کو واقعی درکار ہوتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.