ECC نے گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی، ڈیوٹی صرف غیر ملکی کرنسی میں ادا کی جائے گی!

0 189

منگل 15 جنوری 2019ء کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے گاڑیوں کی درآمد کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے مطابق گاڑی بھیجنے والے کی جانب سے صرف غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی پر ہی گاڑی درآمد کی جا سکے گی۔

ملک میں تجارتی خسارے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی میں ترامیم کے ساتھ نئے SRO 52 (1) 2019 کا اعلان کیا۔ اب سے درآمد کی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس پرسنل بیگیج، گفٹ اسکیم یا منتقلئ رہائش اسکیموں کے تحت ہوگی، اور بیرون ملک مقیم پاکستانی یا مقامی فرد کی جانب سے غیر ملکی زر مبادلہ میں ادا کی جائے گی جو بینک اِن کیشمنٹ سرٹیفکیٹ کے ذریعے مقامی کرنسی میں غیر ملکی ترسیلِ زر کی منتقلی ظاہر کرے گا۔

قبل ازیں مندرجہ بالا اسکیمیں ڈیلرز کی جانب سے غلط استعمال کی گئیں، جو کمرشل مقاصد کے لیے گاڑیاں درآمد کر رہے تھے۔ یہ ترامیم آئندہ اور موجودہ آٹومیکرز کے لیے مثبت خبر ہو سکتی ہیں، کیونکہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

نئے SRO 52 (1) 2019 پر ایک نظر ڈالیں:

گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کی تاریخ:

نئے SRO 52 کی طرح SRO 1067 اکتوبر 2017ء میں جاری کیا گیا تھا۔ SRO کے اجراء کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کے کئی مقامی درآمد کنندگان کی طرف سے یہ سمجھا گیا تھا کہ حکومت نے ملک میں استعمال شدہ گاڑی کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ لیکن حکومت نے اس تاثر کو زائل کیا اور زور دیا کہ SRO تجارتی خسارے کو ختم کرنے اور گاڑیوں کی درآمد اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جاری کیا گیا ہے، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سکھ کا سانس فراہم کرنے اور کمرشل مقاصد کے کام نہ آنے کے لیے متعارف کروایا گیا، حکومت کا دعویٰ تھا۔

یہ تین اسکیمیں ہیں:

پرسنل بیگیج اسکیم

گفٹ اسکیم

منتقلئ رہائش

پرسنل بیگیج اور منتقلئ رہائش اسکیم: بیگیج اور منتقلئ رہائش اسکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی (پاکستانی شہری) ملک میں گاڑیاں لا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گاڑیاں درآمد کرنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس اسکیم کے تحت گاڑیاں ڈیوٹی فری آتی ہیں۔ البتہ ایسا نہیں ہے؛ کسٹمز ڈیوٹی ادا کرنا پڑے گی۔

گفٹ اسکیم: اس اسکیم کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو گاڑی تحفہ دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.