پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

0 134

وفاقی حکومت نے 92 رون پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 1.77 اور 2.00 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ یہ بات گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اوگرا نے جتنا اضافہ تجویز کیا تھا، حکومت نے صرف پچاس فیصد ہی کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2017 سے ہوگا جبکہ آئندہ ماہ کے لیے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کیا جائے گا۔

16 جنوری 2017 سے مقرر کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں:

پیٹرول: 68.35 روپے
ڈیزل: 77.22 روپے
مٹی کا تیل: 43.25 روپے
لائٹ ڈیزل: 43.35 روپے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.