حکومت نے گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف عملی قدم اٹھانا شروع کردیا

0 201

حکومتِ سندھ نے کراچی میں گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگان، یعنی بغیر رجسٹریشن کی یا اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں، کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 جنوری 2019ء کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چاولہ کی زیر قیادت ایک اجلاس میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں گیارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں مقرر کیا گیا ہے بشمول مزارِ قائد، شارع قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارا دور، کیماڑی، کوئنز روڈ وغیرہ۔

وزیر نے تمام حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات پر وردیوں میں موجود رہیں اور یقینی بنائیں کہ تمام کام ہموار انداز میں مکمل ہو۔ انہوں نے ٹیکس نادہندگان پر بھی زور دیا کہ وہ سخت سزا سے بچنے کے لیے ٹیکس ادا کردیں۔ یہ ایک 7روزہ مہم ہوگی جو 9 جنوری 2019ء سے شروع ہوگی اور 15 جنوری 2019ء تک جاری رہے گی۔

مزید برآں، سوات پولیس نے صوبے میں نان-کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی عارضی مہم کے دوران 76 چوری شدہ گاڑیاں اور 17 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ چند افراد نان-کسٹم پیڈ کی آڑ میں چوری شدہ گاڑیاں رجسٹر کروا رہے تھے، لیکن انہوں نے فوری کارروائی کی اور ان گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔ البتہ دوسری جانب ان افراد کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں چوری شدہ نہیں ہیں۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے تبصرے ذیل میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.