حکومت نے زیادہ انسینٹِو حاصل کرنے کے لئے پاک سوزوکی کی ڈیمانڈز کو مسترد کر دیا۔

0 63

ایک دہلا دینے والی خبریہ ہے کہ،پاکستان بورڈ آف انویسٹمینٹ (بی۔او۔آئی)نے موجودہ آٹو مینوفیکچررز کی جانب سے پیدا ہونے والے دباؤپر جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔

28مارچ 2017کو صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمینٹ کے چیئر مین شاہ جہان شاہ نے ایک بار پھرگورمنٹ کے فرم سٹینس کی وضاحت کردی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ منظور کی جانے والی آٹو پالیسی2017سے2021میں سٹیک ہولڈرز کسی موجودہ یا نئے آنے والے پلیئر کے دباؤ میں امینڈزبنانے میں بہت کم دلچسپی رکھتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ،پاکستان اپنی کھوکھلی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی تنقید کا نشانہ ہے،چنانچہ حکومت کسی بھی قسم کے دباؤ میں آکر یاکسی آ ٹو پلیئر کوخوش کرنے کے لئے اپنی پالیسی میں لچک کے موڈ میں بالکل بھی نہیں ہے۔

تو بی۔او۔آئی کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر روشنی ڈالنے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت آٹوپالیسی 2016میں کسی بھی قسم کی ترویج کے معاملہ میں سختی سے ’نو گو‘اپروچ پر ڈٹی ہوئی ہے۔جس کو بنانے کا مقصد صرف مقابلوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان وہیکلز سٹینڈرڈ کو بہتر بنا نا اور اس میں نئے کھلاڑیوں کو لے کر آنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ کے یہ نظریات  ’پاک سوزوکی وےِلڈ کے ڈر سے کہ اگر حکومت انسینٹِوکے لئے اپنے پلان پر غور نہیں کرتی تو وہ 460ملین ڈالر کے نئے انویسٹمینٹ پلان متعارف کروائے گی‘کے بعد سامنے آئے۔اگر مختلف پلیئرز کو دیکھا جائے جو پاکستانی آٹوانڈسٹری میں آنے کے لئے پرجوش ہیں،تو یہ بات نئی نہیں ہو گی کہ پالیسی میکرز کو یہ اندازہ ہونا شروع ہو گا کہ اب کیا کریں۔رینالٹ،گھندھارا نِسان،نِشات گروپ، کِیا اور ہنڈائی زیادہ انسینٹِو کے لئے پہلے ہی بی۔او۔آئی سے رابطہ کر چکے ہیں۔

یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ دیوان موٹرز اور ال۔ہاج ایف،اے،ڈبلیونے یہ انسینٹِو طے کر لئے ہیں۔لیکن ذرائع کے مطابق،یہ دونوں کیسز گرے ایریا میں چلے گئے ہیں۔لہذا ان دونوں کیسز کے متعلق فیصلہ ابھی زیرِغور ہے۔

موضوع کی جانب واپس آتے ہیں،بی۔او۔آئی کے عہدیداران کے مطابق پاک سوزوکی پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہی ہے وہ کھبی براؤن فیلڈ یا گرین فیلڈ کیٹیگری میں نہیں آ سکتی۔جیسا کہ پہلے ذکر آ چکا ہے،گورنمنٹ کو یہ مان لینا چاہیے کہ نئی آٹو پالیسی براؤن فیلڈ اور گرین فیلڈ کی انویسٹمینٹ کے لئے ترتیب دی گئی ہے اورجس میں موجودہ مارکیٹ پلیئرز کے لئے کوئی انسینٹِو نہیں ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.